Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

53 - 73
عبادت کے لئے نہیں اور جولوگ محض شبہ کی وجہ سے حرام چیزوں کو حلال کرلیتے ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے ۔
	حضرت وہب بن منبہؒ فرماتے ہیں کہ حق تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے علماء کو عتاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم تفقہ حاصل کرتے ہو لیکن دین کے واسطے نہیں ، تم لوگ پڑھتے ہو لیکن عمل کیلئے نہیں ، عمل آخرت کے عوض میں دنیا خریدتے ہو ، بھیڑوں کی کھال پہنتے ہو ، اور بھیڑیوں کا دل چھپائے رہتے ہو ، پانی میں تنکا پڑجائے تو اس سے اجتناب کرتے ہو اور پہاڑ جیسے حرام کو ہضم کرجاتے ہو ، نمازیں لمبی پڑھتے ہو ، کپڑوں کو صاف رکھتے ہو ، لیکن یتیموں اور بیواؤں کا مال کھاتے ہو ، میری عزت کی قسم تم پر ایسا فتنہ مسلط کردوں گا کہ ہر عاقل کی عقل اور ہر حکیم کی حکمت گم ہوکر رہ جائے گی ۔
	حضرت فضیل بن عیاض فرماتے ہیں کہ عالم دو ہیں ، عالم دنیا اور عالم آخرت ، عالم دنیا کا علم آشکارا اور نمایاں ہے ، اور عالم آخرت کا علم مستور وپنہاں ، عالم آخرت کا اتباع کرو اور عالم دنیا سے دور رہو ، کہیں تم کو بھی اپنے نشہ کی وجہ سے نہ روک دے ، پھر یہ آیت پڑھی ـ:
إنَّ کَثِیْراً مِّنَ الْاَحْبَارِ وَالرُّھْبَانِ لَیَاکُلُوْنَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ۔
بہت سے علماء وعابدین لوگوں کے مالوں کو ناجائز طور پر کھاتے ہیں ، اور اﷲ کی راہ سے روکتے ہیں ۔
	پھر فرمایا کہ بہت سے علماء ایسے ہیں کہ ان کی پوشاک نبی کریم ﷺ کے مقابلے میں قیصر وکسریٰ کے ملبوسات سے زیادہ مشابہ ہوتی ہیں ۔ نبی کریم ﷺ نے اینٹ پر اینٹ نہیں رکھی اور نہ لکڑی پر لکڑی رکھی ، آپ کے لئے علم ظاہر کیا گیا اور آپ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter