Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

50 - 73
یعنی مسجد کوفہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اور اصل بات ارشاد فرمانے سے پہلے قسم کھائی کہ خدا کی قسم تم میں سے ہر ایک آدمی کی ملاقات اﷲ تبارک وتعالیٰ کے ساتھ جدا جدا ہوگی ، جیسا کہ ہر شخص چودہویں کے چاند کو الگ الگ بلا شرکت غیرے دیکھتا ہے ، پھر تین بار اﷲ تعالیٰ فرمائیں گے اے ابن آدم ! تمہیں میرے متعلق کس چیز نے دھوکہ میں ڈال دیا تھا ، پھر فرمائیں گے تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا ، تم نے اپنے علم پر کیا عمل کیا ۔
	حضرت ابوالدردائصارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے میدانِ قیامت میں سب سے زیادہ اندیشہ اور خوف اس سوال کا ہے کہ تم نے دنیا میں علم حاصل کیا ، یہ بتاؤ کہ اس پر عمل کتنا کیا ؟حضرت ابوالدردائصایک دوسرے موقع پر ارشاد فرماتے ہیں کہ تم اس وقت تک عالم کہلائے جانے کے مستحق نہیں ہو جب تک اس پر عمل نہ کرو ۔
	عطاء بن رباح کہتے ہیں کہ ام المومنین حضرت عائشہؓ کے پاس ایک نوجوان آمدورفت رکھتا تھا ، مسائل پوچھتا اور حضرت عائشہؓ حدیثیں بیان فرماتیں ، ایک دن وہ آیا تو ام المومنین نے اس سے پوچھا کہ اے بیٹے جو کچھ تم نے اب تک علم حاصل کیا اس پر تمہارا عمل بھی ہوچکا یا نہیں ؟ اس نے کہا ابھی تو نہیں اے اماں جان ، فرمایا کہ پھر تم کیوں اپنے اوپر اور میرے اوپر اﷲ کی حجت میں اضافہ کرتے ہو ،حضرت ابوالدرداء صکاارشاد ہے کہ جو نہیں جانتا اس کیلئے ایک بار ہلاکت اور جو علم رکھتے ہوئے عمل نہیں کرتا اس کے لئے سات بار ہلاکت ۔
	جو شخص غور وفکر کو کام میں لائے گا اسے یقینا اس بات کا خوف ہوگا کہ یہ علم کہیں اس کے خلاف حجت نہ بن جائے اور اس کے حق میں مضر نہ ثابت ہو ، جب اسے اس کا خوف ہوگا تو اپنے نفس پر سختی کرکے اسے اخلاقِ فاضلہ پر لگائے گا ۔   


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter