Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

21 - 73
الدنیامن حبہم لمایطلب۔
	خوش آمدیداے طالب علم !طالب علم کوفرشتے گھیرلیتے ہیں اوراس پراپنے پروں کاسایہ کرتے ہیں ،پھراتنے جمع ہوجاتے ہیں کہ آسمان تک پرابندھ جاتاہے ،اوروہ ایسااس کے طلب علم سے خوش ہوکرکرتے ہیں ۔
	دوسری روایت میں یہ الفاظ واردہیں :
	مامن رجل خرج من بیتہ لیطلب العلم الاوضعت لہ الملائکۃ اجنحتہارضی لمایصنع۔
	جب کوئی آدمی علم کی طلب میں گھرسے نکلتاہے توفرشتے اس سے خوش ہوکراپنے پروں کواس کے واسطے بچھادیتے ہیں ۔
	حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ:
	من سلک طریقایطلب فیہ علماسھل اﷲ لہ طریقاالی الجنۃ۔
	جوعلم کی طلب میں نکلااس کیلئے اللہ تعالیٰ جنت کاراستہ سہل کردیتے ہیں ۔
	حضرت انس بن مالک راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کاارشادہے کہ :
	من خرج فی طلب العلم فھوفی سبیل اللہ حتیٰ یرجع ۔
 	جوشخص علم کی تلاش میں نکلاوہ لوٹنے کے وقت تک اللہ کی راہ میں ہے۔ 	
	حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم ﷺ کاارشادگرامی ہے:
	یشفع یوم القیامۃ الانبیاء ثم العلماء ثم الشہداء۔
	قیامت کے دن سب سے پہلے انبیاء شفاعت کریں گے پھرعلماء پھرشہداء ۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter