Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

17 - 73
	خیال توکرو،جس راہ میں آفات بہت ہوں ،پھراندھیری رات میں چلنے کی ضرورت پیش آئے اورکوئی روشنی نہ ہوتوکس قدرتشویشناک بات ہے لیکن اللہ عزوجل نے اس میں جگہ جگہ چراغ روشن فرمادیئے اورچلنے والے اس راہ میں چلنے لگے ،پھر غور کرواگرکسی وقت وہ سارے چراغ گل ہوجائیں توراہگیروں کاکیاحال ہوگا،یہی حال لوگوں کے درمیان علماء کاہے ،بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ فرائض کیونکر اداکئے جائیں ،حرام چیزوں سے کیسے بچاجائے ،اللہ کی عبادت کس طورپرکی جائے،ان سب امورمیں علماء ہی سے رہنمائی ملتی ہے ،اگرعلماء سب ختم ہوجائیں تولوگ گمراہ ہوکررہ جائیں گے اوران کی موت کی وجہ سے علم مٹ جائیگااورجہالت پھیل جائیگی۔
	حضرت کعب احبارکاارشادہے کہ علم کے مٹ جانے سے پہلے علم حاصل کرلو،علم کامٹناکیاہے؟اہل علم کادنیاسے گذرجانا،عالم کی موت گویاستارے کاتاریکی میں روپوش ہوجاناہے،عالم کی موت ایک ایساخلاپیداکرتی ہے جوکبھی پر نہیں ہوسکتا ، میرے ماں باپ علماء پرقربان ہوں ،ان سے میری ملاقات ہوتومیرے قبلۂ توجہ ہیں ، اور ملاقات نہ ہوتوگم شدہ متاع،لوگوں میں جوکچھ بھلائی ہے وہ انہیں سے ہے۔
	حضرت عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہمافرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے ہوئے سناکہ۔إنّ اللہ عزوجل لایقبض العلم انتزاعاًإنّمایقبض العلم بقبض العلماء حتیٰ إذا لم یبق عالم اتخذ الناس رؤوساًجہالاًفسئلوافافتوابغیرعلم فضلواواضلوا۔اللہ تعالیٰ علم کویوں نہیں سلب فرمائیں گے کہ سینوں سے کھینچ لیں ،علم اس طرح اٹھے گاکہ علماء کواٹھالیں گے،حتیٰ کہ جب ایک عالم بھی نہ رہ جائے گاتولوگ جاہلوں کو پیشو ا بنالیں گے پھران سے مسائل کی تحقیق کریں گے وہ علم کے بغیرفتوے دیں 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter