Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

16 - 73
	بیشک علماء کی یہی شان ہے ،رسول اللہ ﷺ کاارشادہے:
	من یرداللہ بہ خیراً یفقہہ فی الدین۔جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کاارادہ فرماتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطافرماتے ہیں ۔یہ روایت حضرت ابوہریرہ ،حضرت امیرمعاویہ اورحضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے منقول ہے ، بالکل سچ ہے ،خداتعالیٰ نے علماء کے لئے خیراوربھلائی کاارادہ فرمایااورانہیں تفقہ فی الدین اورکتاب وسنت کے علم سے آراستہ کرکے بندگان خداکے لئے روشن قندیل اورچمکتے ہوئے منارے بنادئیے،حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ حضرت رسول کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ۔إنّ مثل العلماء فی الارض کمثل نجوم السماء یہتدی بہافی ظلمات البروالبحرفاذاانطمست النجوم یوشک ان تضل الہداۃ۔علماء کی مثال زمین پرایسی ہے جیسے ستارے آسمان پرکہ ان سے خشکی وتری کی تاریکیوں میں رہنمائی ملتی ہے،اگرستارے معدوم ہوجائیں تورہنمابھی بھٹک جائیں ۔ 
	حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوالدرداء کوخط لکھاکہ علم کی مثال پانی کے چشمے جیسی ہے جسے لوگ گھیرے ہوئے ہیں اورہرایک اسے حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے،پھراللہ تعالیٰ اس علم سے بہتوں کوفائدہ عطافرماتاہے ، اور حکمت کی جوبات شرمندۂ تکلم نہ ہووہ گویابے روح کاایک ڈھانچہ ہے اورجوعلم لوگوں کے سامنے ظاہرنہ کیاجائے اس کی مثال اس خزانہ کی ہے جس کوخرچ نہیں کیاجاتا،تعلیم دینے والے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی آدمی نے اندھیری راہ میں مشعل روشن کرکے رکھدی ہوجس سے راہ چلتے کواجالاملتاہے یہ دونوں ہی خیرکے داعی ہیں ۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter