Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

15 - 73
	فقیہ واحداشدعلیٰ ابلیس من الف عابد۔
	ایک فقیہ(عالم دین)ابلیس کے اوپرایک ہزارعبادت گذاروں سے بڑھ کربھاری ہے۔
	حضرت مجاہد’’جوشاگردہیں ترجمان القرآن حضرت عبداللہ بن عباس ص کے‘‘فرماتے ہیں کہ ایک بارہم لوگ یعنی ابن عباس کے تلامذہ طائوس، سعیدبن جبیراورعکرمہ مسجدمیں حلقۂ درس میں بیٹھے تھے،ابن عباس اس وقت نماز میں مشغول تھے،اتنے میں ایک آدمی آیا،اس نے دریافت کیاکہ آپ لوگوں میں کوئی صاحب مفتی ہیں ؟ہم نے کہاکہ مسئلہ پوچھو،کہنے لگاکہ میں جب بھی پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں منی خارج ہوتی ہے ،ہم نے کہاکہ وہی جس سے بچہ پیداہوتاہے،اس نے کہا ہاں ،ہم نے کہاتب توتم پرغسل واجب ہوجاتاہے۔وہ یہ سن کرلوٹا،حضرت ابن عباس بعجلت نمازسے فارغ ہوئے اورعکرمہ سے کہاکہ اس آدمی کوبلالائو،پھرہم سے کہنے لگے کہ تم نے یہ مسئلہ کتاب اللہ کے حوالہ سے بتایاہے ؟ہم نے عرض کیانہیں ،فرمایاکہ اچھاحدیث کے حوالے سے؟ہم نے پھرنفی میں جواب دیا،فرمایااچھاتوپھرصحابۂ رسول کے حوالے سے ؟ہم نے پھرنفی میں جواب دیا ، فرمایا پھر کہاں سے فتویٰ دیا؟ہم نے کہاکہ اپنے قیاس سے ،حضرت ابن عباس نے فرمایاکہ اسی واسطے رسول اللہ ﷺ کاارشادہے کہ فقیہ واحد اشد علی الشیطان من الف عابد ۔اتنے میں وہ آدمی آگیا،آپ نے اس سے دریافت فرمایاکہ جب مادۂ منویہ خارج ہوتاہے تودل میں شہوت کابھی کچھ احساس ہوتاہے؟کہاکہ نہیں ،فرمایابدن میں کچھ سستی اورکمزوری کااثرآجاتاہے؟کہاکہ نہیں ،فرمایاکہ یہ صرف ایک رطوبت ہے ،وضو کرلینا کافی ہے۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter