Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

38 - 66
سوال  :  زکٰوة سے اورکس قسم کی کیا کیا چیزیں مستثنیٰ ہیں  ؟
جواب  :  جائیداد کے علاوہ مشینری کے اَوزار ، فرنیچر ، برتن ، کپڑے خواہ وہ کسی تعداد میں ہوں زکٰوة سے مستثنیٰ ہیں ۔
سوال  :  زکٰوة کس کس کودی جاسکتی ہے  ؟
جواب  :  یہ سوال بڑا مفید ہے، اس کاجواب سمجھ کریاد رکھنا چاہیے کہ زکٰوة اُس کو دی جائے گی (جونصابِ زکٰوةکا مالک نہ ہو ، اور)جس کے پاس اِستعمالی ضرورت سے زیادہ سامان بھی نہ ہو، لہٰذا اگر کسی کے پاس گھر میں قیمتی فالتو سامان پڑاہو مثلاًتانبے کے برتن اورقالین وغیرہ جو وہ استعمال میں نہیں لاتا (یاریڈیو ، ٹیپ ریکارڈر، ٹیلیویژن اورزائد اَز ضرورت فرنیچروغیرہ )تو اُس سامان کی قیمت کا اندازہ کیا جائے گا،اگر اُس سامان کی قیمت بقدرِ نصاب بن جاتی ہے یعنی ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونے کی قیمت کے برابر تو یہ شخص زکٰوة لینے کا مستحق نہیں ہوگااگر اپنے آپ کو غریب کہہ کر زکٰوة لے گا توسخت گنہگار ہوگا ،ایسا شخص نہ زکٰوة لے سکتا ہے نہ صدقہ فطر بلکہ ایسے آدمی پر توخود صدقہ فطردینا واجب ہوتا ہے اورقربانی بھی۔
اوریہ بھی سمجھ لیجیے کہ زکٰوة اپنی'' اُصول'' یعنی ماں باپ یا اُن کے ماں باپ ، دادا، دادی ،  نانا، نانی کو نہیں دی جاسکتی ،ایسے ہی ''فروع'' یعنی بیٹا ،بیٹی، پوتا، پوتی ،نواسہ ،نواسی کوبھی نہیں دی جاسکتی،شوہر بیوی کو اوربیوی شوہر کو نہیں دے سکتی ۔
''سیّدوں'' کو وہ حسنی ہوں یاحسینی اورحضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دُوسری اولاد کو جنہیں ''علوی'' کہتے ہیں حضرت عقیل  ،حضرت جعفرطیارکی اولاد کو بھی جو'' جعفری ''کہلاتے ہیں اورحضرت عباس بن عبدالمطلب کی اولاد کوبھی جو'' عباسی'' کہلاتے ہیں اوراگر کوئی حضرت حارث بن عبدالمطلب کی اولاد میں ہوں تو اُنہیں بھی ، غرض ان سب خاندانوں کو زکٰوة دینی اوراُنہیں لینی منع ہے ۔ 
سوال   :  مدارسِ اِسلامیہ میں زکٰوة کا مال دینا جائز ہے  یا  نہیں  ؟
جواب  :  ہاں طالب ِعلموں کو زکٰوة کامال دینا جائز ہے اور مدارس کے مہتمموں کو اس لیے کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter