Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

37 - 66
سوال   :  زکٰوة کس سرمایہ پر ادا کرنا ہوگی  ؟
جواب  :  نقد ، زیور(چاہے استعمال میں آتا ہو یا رکھ رکھا ہو)سونا چاندی اورکاروبار ی سرمایہ خواہ وہ نقد ہو یا مال کی اُتنی قیمت  ١   اور مالیت ہو اورجو مال قرض میں دیا ہوا ہو سب سرمایہ پر سال گزرنے پر زکٰوة ادا کرنی ہو گی ۔
سوال   :  نصاب ِزکٰوة کیا ہے  ؟
جواب : ساڑھے باون تولے چاندی(٣٥ء ٦١٢گرام چاندی)،ساڑھے سات تولے سونا (٤٧٩ئ٨٧گرام سونا)، اِتنی قیمت کا مالِ تجارت یا نقد موجو د ہو تو زکٰوة دی جائے گی۔
سوال   :  ' 'صاحب ِنصاب'' سے کیا مراد ہے  ؟
جواب  :  جن مالوں میں زکٰوة فرض ہے شریعت نے اُن کی خاص خاص مقدار مقرر کردی ہے اُس مقررہ مقدار کو ''نصاب'' کہتے ہیںاور اتنی مقدار جس کے پاس ہو اُسے ''صاحب ِنصاب'' کہتے ہیں 
سوال   :  کیا جائیداد وعمارات پرزکٰوة ہوگی  ؟
جواب  :  جائیداد اورعمارتوں پر خواہ رہائشی ہوں یا کرایہ پردی ہوئی ہوں اُن پر زکٰوة نہیں ،   جو اُن سے آمدنی ہوگی  ٢   وہ سال کے ختم پر دیکھی جائے گی اور اُس پر حساب لگا کر زکٰوة دی جائے گی۔ 
------------------------------
  ١   بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زکٰوة صرف تجارتی مال سے حاصل شدہ رقم پر ہوتی ہے جو نقد کی صورت میں موجود ہو، تجارتی مال پر نہیں ہوتی، یہ خیال بالکل غلط ہے زکٰوة تجارتی مال اوراُس سے کمائی ہوئی رقم دونوں پر ہوتی ہے ،کتب ِفقہ میں اِس کی تصریح موجود ہے۔  ٢   یعنی جو عمارتیں کرایہ پر دی ہوئی ہیں اُن سے حاصل شدہ کرایہ اگر اتنی مقدار میں ہے کہ وہ تنہاساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتا ہے تو اُس پر سال کے بعد زکٰوة دینی ہوگی اوراگر تنہا کرایہ تو اتنا نہیں ہے لیکن کرایہ سے حاصل شدہ رقم اوردُوسری اشیاء (سوناچاندی ، مالِ تجارت ، کیش رقم )مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتی ہیں تو پھر سب کو مِلا کر حساب کرکے زکٰوة دینی ہوگی۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter