Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

34 - 66
ذکر الٰہی کے لیے ایک مغز اور تین پوست ہیں اور مغز تو مقصود بالذات ہے مگر پوست اس لیے مقصود اور محبوب ہیں کہ وہ مغز تک پہنچنے کے ذرائع اور اسباب ہیں۔
٭  پہلا پوست  :  صرف زبان سے ذکر کرنا ہے۔
٭  دوسراپوست  :  قلب سے ذکر کرنا اور جبراً بتکلف اس کا خوگر (عادی) ہونا ہے۔  یادرکھو کہ قلب کو اپنی حالت پر چھوڑنا نہ چاہیے کیونکہ اس کو تفکرات اور تخیلات میں پڑنے سے پریشانی ہوتی ہے لہٰذا مناسب ہے کہ اس کی مرغوب شے یعنی ذکر الٰہی اس کے حوالہ کر دی جائے تاکہ اس کو اطمینان حاصل ہو جائے۔
٭  تیسرا پوست  :  یہ ہے کہ ذکر الٰہی قلب میں جگہ کر لے اور ایسا گڑھ جائے کہ اس کا چھڑانا دُشوار ہو جائے، اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے درجہ میں جس طرح قلب کو ذکر کی عادت ڈالنے میں دقت پیش آئی ہوئی تھی اس تیسرے درجہ میں قلب سے ذکر اللہ کی عادت چھڑانا اس سے زیادہ دشوار ہو۔
فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا  :
٭  چوتھا پوست  :  جو مغز اور مقصود بالذات ہے وہ یہ ہے کہ قلب میں ذکر کا نام و نشان بھی باقی نہ رہے بلکہ مذکور یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ذات رہ جائے کہ نہ قلب کی طرف توجہ رہے نہ ذکر   کی جانب التفات اور نہ اپنی خبر ہو نہ کسی دوسرے کی، غرض ذاتِ باری میں استغراق ہو جائے اسی حالت کا نام ''فنا ''ہے اور اس حالت پر پہنچ کر بندہ کو نہ اپنی ظاہری حس و حرکت کا کوئی علم ہوتا ہے اور   نہ باطنی عوارض کا یہاں تک کہ اپنے فنا ہوجانے کا علم بھی باقی نہیں رہتا کیونکہ فنا ہو جانا بھی تو اللہ کے علاوہ دوسری ہی چیز ہے اور غیر اللہ کا خیال میل کچیل اور کدورت ہے پس فنا کا علم بھی اس درجہ میں پہنچ کر کدورت اور بُعد ہوا یہی وہ حالت ہے جس میں اپنے وجود کے فنا کے ساتھ خود فنا سے بھی فنائیت  ہوتی ہے ،ایسی محویت سمجھ میں آنی مشکل ہے بلکہ بظاہر ناممکن اور دعوی بلا دلیل معلوم ہوگا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter