Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

17 - 66
غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں  : 
مگر دوسروں کو جن کے پیغمبر ایسے نہیں بوجوہ مذکوہ بالا یہ حق نہیں پہنچتا اس لیے مسلمانوں کے آقائے نامدار علیہ السلام نے ارشاد فرمادیا  لِیُبَلِّغِ الشَّاہِدُ مِنْکُمُ الْغَائِبَ۔  ١   ''جو لوگ میری مجلس میں موجود ہیں وہ غائب ہو نے والوں (یعنی جو موجود نہیں ہیں) کو  میری تعلیمات پہنچادیں۔ ''
دوسری جگہ فرماتے ہیں  :  بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَةً۔  ٢   ''میری طرف سے لوگوں کو (احکام اور شریعت ِحقہ )پہنچاؤ اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔'' 
تیسری جگہ فرماتے ہیں  : 
یَا عَلِیُّ لَاَنَ یَھْدِیَ اللّٰہُ بِکَ رَجُلًا وَاحِدًا خَیْر لَّکَ مِنْ اَنْ یَکُوْنَ لَکَ حُمْرُ النَّعَمِ ۔  ٣  
''اے علی (رضی اللہ عنہ)  !  اگر تمہارے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ ایک مرد کو بھی ہدایت کردے تووہ تمہارے لیے( تمام دنیا اور اُس کے) خزانوں سے بہتر ہے۔''
 قرآن شریف میں فرماتے ہیں  : 
( ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہ بِالْھُدٰی وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْھِرَہ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہ وَ لَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ )(سُورة التوبة  :  ٣٣ )
''اللہ تعالیٰ وہ ذات ِ پاک ہے جس نے اپنے پیغمبر کو سچا دین اورہدایت دے کر اِس لیے بھیجا کہ وہ تمام دینوں پر اِس کوغالب کردے اگرچہ کافر اِس کو پسند نہ کریں۔'' 
یہی وہ فرائض تھے جنہوں نے مسلمانوں کو بے چین کردیا تھا اور جس کی وجہ سے ان کو نیند اور آرام حرام ہو گیا تھا ان کو اپنے پیارے اوطان میں ٹھہرنا اور اپنی زندگانی کی خدمتیں کرنی وبالِ جان ہوگئی تھیں، اسی عام خیر خواہی نے اُن کو اہل و عیال، زن و فرزند، عزیز و اقارب، تن من دھن سب سے جدا کر دیا، اسی حقیقی اصلاح کے وجوب نے اُن کو مجبور کردیا کہ وہ اطراف ِ عالم میں سچی روشنی کی مشعلیں 
------------------------------
  ١   بخاری شریف کتاب العلم  رقم الحدیث ١٠٥    ٢   بخاری شریف رقم الحدیث ٣٤٦١
 ٣   بخاری شریف  کتاب المغازی  رقم الحدیث  ٤٢١٠

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter