Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

46 - 66
برکت ہے لہٰذا تم مجھے اپنا وہ عمل بتاؤ جس سے تمہیں سب سے زیادہ ثواب اور رحمت کی اُمید ہے ۔بلال نے عرض کیا کہ مجھے اپنے اعمال میں سب سے زیادہ اُمید اپنے اس عمل سے ہے کہ میں نے رات یادن کے کسی وقت میں جب بھی وضو کیا ہے تو اُس وضو سے میں نے نماز ضرورہی پڑھی ہے جتنی نمازکی بھی مجھے اللہ کی طرف اُس وقت توفیق ملی۔''
تشریح  :  اس حدیث میں رسول اللہ  ۖ  نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے قدموں کی آہٹ یاچپلوں کی چاپ جنت میں سننے کی جو اطلاع دی ہے جیساکہ ترجمہ میں بھی ظاہر کردیا گیاہے   یہ خواب  ١  کاواقعہ ہے اس لیے یہ سوال پیدا ہی نہیں ہوتا کہ بلال زندگی ہی میں جنت میں کس طرح پہنچ گئے البتہ حضور  ۖ  کا خواب میں حضرت بلال کوجنت میں دیکھنا اور ان کا بیان فرمانا اس بات کی قطعی شہادت ہے کہ حضرت بلال  جنتی ہیں بلکہ درجہ اوّل کے جنتیوں میں ہیں۔ 
اس حدیث کی رُوح اور اس کا خاص پیغام یہ ہے کہ بندہ اِس کی عادت ڈالے کہ جب بھی وضو کرے اس سے حسب ِ توفیق کچھ نماز ضرور پڑھے خواہ فرض ہو خواہ سنت خواہ نفل۔ 
سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا  : 
(٣١)  وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ  ۖ اِذَا السْتَیْقَظَ اَحَدُکُمْ مِّنْ مَّنَامِہ فَلْیَسْتَنْثِرْ ثَلٰثًا فَاِنَّ الشَّیْطٰنَ یَبِیْتُ عَلٰی خَیْشُوْمِہ (متفق علیہ) 
''حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم  ۖ نے فرمایا کہ جب کوئی نیند سے اُٹھ کر وضو کرنے لگے تو اپنی ناک کو تین بار جھاڑے اس لیے کہ شیطان سوجانے کے بعد سونے والے کی ناک پر رات بھر رہتا ہے۔ ''
تشریح  :  انسان جب تک بیدار رہتا ہے تو شیطان انسان کے ہر عضو اور رگ و ریشے میں سرایت کرتا اور اپنے اثرات سے انسانی قلب و جگرکو براہ ِ راست متاثر کرتا رہتاہے اور سوجانے کے بعد چونکہ تمام اعضاء میں تعطل آجاتا ہے اور وہ کسی قسم کے اثر کو قبول کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے سوائے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter