Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

35 - 38
ہوگا۔ اس لیے دوستو! اس کی کوشش کرو کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ہم، ہمارا گھر، ہمارے بال بچے سب کے سب پاک ہوجائیں۔
اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق
میرے شیخ مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ  نے ایک قصہ سنایا کہ ایک بزرگ نے کسی کو اللہ کی نافرمانی میں مبتلا دیکھا تو اتنا غم ہوا کہ جب لوٹ کر گھر آئے اور پیشاب کیا تو پیشاب میں خون آگیا۔ آج ہمارے گھروں میں اللہ کی نافرمانیاں ہورہی ہیں، ٹی وی کا پروگرام ہورہا ہے، عورتیں ناچ رہی ہیں، دیواروں پر انسانوں اور جانوروں کی تصویریں لگی ہیں، پلاسٹک کی بلی کتے کی شکلوں والے کھلونے رکھے ہیں لیکن ہمارے پیشاب میں خون تو کیا آتا ہمیں کبھی ندامت سے پسینہ بھی نہیں آتا، کبھی آنکھیں روتی بھی نہیں کہ اللہ میرے گھر سے یہ نافرمانیاں دور کردے۔ کم از کم رونا ہی شروع کردو، اللہ سے رونا شروع کرو، سجدے میں زور زور سے رو کہ یا اللہ! میرے گھر سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیاں نکال دے، ہم اپنی آنکھوں سے آپ کی کوئی نافرمانی ہوتے نہ دیکھیں۔ یہ اللہ کے عاشقوں کا مقام ہے کہ کسی دوسرے کو نافرمانی کرتے دیکھ لیا، اگرچہ خود نافرمانی نہیں کی، صرف دوسرے کو گناہ کرتے ہوئے دیکھ لیا تو اتنا غم ہوا کہ ہائے میرے مولیٰ کی نافرمانی ہوگئی اور پیشاب میں خون آگیا۔
دعا کیجیے کہ اللہ ہم سب کو ایسا ہی ایمان نصیب فرمادے،اللہ اپنی رحمت سے ہم سب کو ایمانِ کامل دے دے، اپنی محبتِ کاملہ دے دے، اپنی رضائے کامل دے دے۔ جن اعمال سے خدا خوش ہوتا ہے ان اعمال کی اللہ توفیق دے دے، جن اعمال سے حضور    صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوتے ہیں ان اعمال کی اللہ ہمیں توفیق دے دے اور جن اعمال سے آپ اور آپ کا نبی ناراض ہوتا ہے تو یا اللہ! ہم تیرے غضب سے اور تیرے نبی کے غضب سے پناہ چاہتے ہیں، اپنے کرم سے ان اعمال سے ہم کو بچنے کی توفیق عطا فرما، ہماری اصلاح فرمادے اور نفس و شیطان کے چنگل سے چھڑاکر اپنے جذب سے ہم سب کو کھینچ لے۔
یا اللہ! اپنی محبت کا وہ مقام ہم سب کو نصیب فرما جو آپ اپنے دوستوں کو نصیب فرماتے ہیں، چوں کہ آپ کریم ہیں اور کریم کی تعریف علامہ آلوسی رحمۃ للہ علیہ اور جملہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter