Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

23 - 38
حسن بہت بڑھ گیا ہے،یہ حسن کہاں سے لائے ہو؟ وہ کہیں گے کہ اللہ میاں نے ہمیں دیکھا ہے، ان کا جلوہ ہمارے چہرے میں جذب ہوگیا۔
حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی
جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہِ طور پر اللہ کا جلوہ دیکھا تو ان کے چہرے پر اللہ کے جلوے کا نور سرایت کرگیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے موسیٰ تم نے میرا جلوہ دیکھ لیا، اب تمہارے چہرے کو بے پردہ کوئی نہیں دیکھ سکتا، اگر لوہے کا نقاب ڈالوگے تو بھی میرا نور  اس کو پھاڑ دے گا لہٰذا اپنے چہرے پر اس کمبل کا نقاب لگاؤ جس کو تم کوہِ طور پر پہنے ہوئے تھے کیوں کہ اس نے میرا جلوہ دیکھ لیا ہے،وہ کپڑامیرے نور کو برداشت کرسکتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کمبل کا ٹکڑا کاٹا اور چہرے پر ڈال کر اپنی زوجہ مطہرہ حضرت صفورہ علیہا السلام کے پاس تشریف لائے۔انہوں نے پوچھا کہ آپ نے چہرہ پر پردہ کیوں ڈال رکھا ہے؟ آپ کا چہرہ دیکھ کر تو ہمارا دل خوش ہوتا ہے اور آپ نے اپنا چہرے ہی چھپالیا۔ فرمایا کہ اے صفورہ گر تو آج مجھے بغیر پردہ کے دیکھے گی تو تیری آنکھ کی روشنی ختم ہوجائے گی کیوں کہ آج مجھے کوہِ طور پر اللہ کا جلوہ نظر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آپ کے چہرے میں ہمارا نور سرایت کرگیا، اب آپ کا چہرہ کوئی مخلوق نہیں دیکھ سکتی،اگر آپ لوہے کا نقاب بھی پہنیں گے تو اس میں سے بھی ہمارا نور ظاہر ہوجائے گا لہٰذا آپ اس کمبل کا ٹکڑا لیں جو آپ نے کوہ طور پر پہنا ہوا  تھا، اس نے میری تجلی دیکھ لی ہے، وہ اسے برداشت کرلے گا کیوں کہ وہ آپ کے جسمِ نبوت پر تھا ،آپ  کے جسم کی برکت سے اس کمبل کے ٹکڑے میں بھی طاقت آگئی۔ اس سے ایک بات معلوم ہوئی کہ اللہ والوں کے جسم پر جو کپڑا ہوتا ہے اور اللہ والوں کے جسم سے جو سانس نکلتی ہے اس میں بھی اللہ کا نور ہوتا ہے،چوں کہ ان کے قلب میں اللہ کا نور ہوتا لہٰذا ان کے جسم سے جو سانس نکلتی ہے اس سانس کے اندر بھی اللہ کی رحمتوں اور ہدایت کے انوار ہوتے ہیں۔
تو حضرت صفورہ نے کہا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے کہ میں آپ کا چہرہ نہ دیکھوں، انہوں نے فرمایا کہ اگر بے پردہ دیکھو گی تو آنکھ کی روشنی ضایع ہوجائے گی۔ حضرت صفورہ نے عرض کیا کہ میری آنکھ رہے یا نہ رہے میں آپ کا چہرہ ضرور دیکھوں گی کیوں کہ نبی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter