Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

14 - 38
بھی اُسے آپ کہتے ہیں جوسامنےنظر آئے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اگر تم اپنے دل کو      غیراللہ سے پاک کرلو تو ہم تم کو اتنا بڑا ایمان دیں گے کہ تمہارے سامنے ہوجائیں گے، تمہارا یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ10؎ برائے نام رہ جائے گا۔اس آیت میں گویا اللہ تعالیٰ نے یہ تعلیم دی ہے کہ اگر تم اپنے دل کو غیر اللہ سےپاک کرلو اور یہ سڑکوں پر جتنے حسین پھررہے ہیں لَاۤ  اِلٰہَ کی تلوار سے انہیں قربان کردو۔ یہ قربانی کے دنبے اور بکرے ہیں، ان کو لَاۤ  اِلٰہَکی تلوار سے ذبح کردو۔ قربانی سے قرب ملتا ہے یا نہیں؟ لہٰذا اس قربانی سے گھبراؤ مت۔
نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات
بعض لوگ کہتے ہیں کہ کراچی سے بھاگ جانے کو دل چاہتا ہے،یہاں بڑی بے پردگی ہے۔میں کہتا ہوں کہ اگر قربانی کے دنبے زیادہ مل جائیں تو کیا ڈرنا چاہیے؟انہیں ذبح کرنے میں تھوڑی سی محنت تو لگے گی لیکن اللہ کا قرب بھی تو بڑھے گا۔ اگر قربانی کے دنوں میں آپ کے پاس ایک دنبہ ہے، اور کسی نے مزید تین دنبے آپ کو اور ہدیہ کردیے اور پھر دو تین گائے بھی دے دیں کہ بھائی انہیں بھی قربان کردو تو آپ ناراض ہوتےہیں یا خوش ہوتے ہیں؟ میں کہتا ہوں کہ کراچی سے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ نے یہاں قربانی کے دنبے اور بکرے اور گائے زیادہ دی ہیں جو سڑکوں پر بکھری ہوئی ہیں، جب یہ سامنے آجائیں تو نگاہ نیچی کرلو اور ان   کو اپنے قلب میں مت آنے دو، اس طرح گویا تم نےلَاۤ  اِلٰہَ کی تلوار سے ان کو ذبح کردیا، ان کی تصوّروں پر، ان کے خیالات پر اور ان کی محبت پر لَاۤ  اِلٰہَ کی تلوار پھیر دو، تو یہ قربانی کے   بکرے آپ کے دل میں ذبح ہوجائیں گے، یہ نہیں کہ جاکر ان پر اصلی چھری ماردو۔ 
ذرا تقریر کو ذرا غور سے سننا، ورنہ کوئی اصلی چھرا لے کر سڑکوں پر نکل گیا اور کہا کہ ہمارے پیر نے کہا ہے کہ یہ قربانی کے بکرے ہیں، بسم اللہ اللہ اکبر، تو بھائی یہاں مراد ہے کہ دل کے حرام خیالات پر، دل میں نامحرموں کے تصورات پر، دل کے اندر آنے والی حرام آرزو اورنفس  کی ناجائز خواہشات پر لَاۤ  اِلٰہَ کی چھری چلاؤ۔اگر تمہاراحسین صورتیں دیکھنے کو دل 
_____________________________________________
10؎   البقرۃ:3
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter