Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

28 - 38
ہمارا دل بھی خوش ہے۔
سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ
اللہ ہم سب سے خوش رہے۔ بس مومن کی سب سے بڑی کمائی، مومن کا سب سے خزانہ، مومن کی سب سے بڑی دولت یہی ہے کہ اللہ اس سے خوش رہے۔ دوستو! اگر اللہ ناراض ہے تو واللہ قسم کھاکر کہتا ہوں کہ تمہارے بیوی بچے،تمہارے مرغ کی بریانیاں، تمہارا کاروبار تم کو چین نہ دے سکے گا۔جس نے اپنے مالک کو ناراض کیا ہوا ہے اس کو کہیں چین نہیں مل سکے گا اور تمہاری اولاد بھی چین سے نہ رہ سکے گی۔ 
اور اگر اللہ کو راضی کرلیا تو علامہ آلوسی فرماتے ہیں کہ ایک ولی اللہ کی ساتویں پشت میں  دو بچے یتیم ہوگئے تھے، ان کی دیوارگررہی تھی جس کے نیچے ان کا خزانہ دفن تھا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت  خضر علیہ السلام کو حکم دیا کہ اس دیوار کو سیدھا کردو، اگر یہ دیوار گر گئی تو دیوار کے نیچے جو اس کے باپ کا خزانہ ہے وہ کھل جائے گا اور بستی والے اس کو لوٹ لیں گے۔اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک میں فرماتے ہیں وَ کَانَ اَبُوۡہُمَا صَالِحًا17؎ ان کا باپ نیک تھا، اس باپ کی نیکی کی برکت سے تم ان کی دیوار اٹھاکر سیدھی کردو۔
یہ یتیم بچے ابھی ان کا کوئی عمل، کوئی تہجد، کوئی اشراق، کوئی روزہ ثابت نہیں ہے، ابھی تو یہ بالغ ہی نہیں ہوئے ہیں،ان پر یہ فضل صرف ان کے باپ کے نام پر ہورہا ہے کہ ساتویں پشت پہلے ان کا باپ دادا اللہ والا تھا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں کَانَ الْاَبَ السَّابِعَ18؎یہاں کَانَ کی ضمیراَلْاَبْ کی طرف جارہی ہے یعنی وہ ساتویں پشت کا باپ تھا، اَلْاَبَ السَّابِعَ خبر ہے کَانَ کی، یعنی یہ ساتویں پشت پہلے کا باپ تھا۔ساتویں پشت پہلے جو اللہ والا تھا اس کی ساتویں پشت کی اولاد پر خدا تعالیٰ رحم فرمارہے ہیں۔واہ رے میرے کریم اللہ! آپ کتنے کریم ہیں کہ اپنے عاشقوں کی ساتویں پشت پر بھی فضل ہورہا ہے۔ دوستو! ایک اللہ والا اگر کسی خاندان میں گزرجائے تو یاد رکھو تم نے خود اپنی 
_____________________________________________
17؎    الکہف:82
18؎    روح المعانی:13/16، الکہف(82)، داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter