Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

15 - 38
چاہتا ہے تو اس حرام خواہش کو میں قربانی کا بکرا قرار دے رہا ہوں ، نفس کی اس خواہش پر عمل نہ کرو،ان حسینوں کی طرف نہ دیکھو، نگاہ نیچی کرلو،یہی لَاۤ  اِلٰہَ ہے،لاۤ  اِلٰہَ میں حسینوں کو نہ دیکھنا بھی شامل ہے،ان کی باتیں نہ سننا بھی شامل ہے، ان کے پاس نہ جانا بھی شامل ہے اور ان کو خط نہ لکھنا بھی شامل ہے یعنی اگر ہم کسی طرح بھی ان کے قریب نہ جائیں تو گویا ہم نے ان     کو لَاۤ  اِلٰہَ سے ذبح کردیا۔ 
دیکھو دنیاوی دنبے تو دو تین سو کے مل جاتے ہیں لیکن یہ حسن کے دنبے اتنے قیمتی ہیں کہ ان کی ایک خواہش پرآدمی سلطنت لُٹا دیتا ہے،ان کےایک اشارےپربڑی بڑی ریاستیں  تباہ ہوگئیں،معلوم ہوا کہ یہ قربانی کے دُنبے بڑے قیمتی ہیں لہٰذا ان کولَاۤ  اِلٰہَ سے ذبح کرو پھر اتنا بڑا انعام ملے گا، تمہارے ایمان اور تمہاری محبت کا مقام اتنا بلند ہوگا کہ ایمان بالغیب برائے نام رہ جائے گا،جب اَنْتَ کہو گے تو گویا دل کی آنکھوں سے وہ اَنْتَ والے نظر آئیں گے۔
گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں
اللہ تعالیٰ نےآگےیہ بھی سِکھادیاہےکہ ان حسینوں سےبچ جانےکےبعد سُبْحَانَکَ بھی کہو یعنی اللہ کا شکر ادا کرو، تم کولَا اِلٰہَ کی نفی کی جو توفیق ہوئی، غیر اللہ سے دل لگانے کی خواہش کو جو تم نے ذبح کیا اس قربانی کا شکریہ ادا کرو کیوں کہ اللہ نے تم کو ہگنے موتنے والے عیب دار محبوبوں سے اور عیب دار باطل خداؤں سے پاک کرکے اپنی پاک ذات کا عاشق بنایالہٰذا اس پر شکریہ ادا کرکے کہو کہ اے اللہ! شکر ہے میں ناپاکوں سے چھوٹ کر آپ تک پہنچا،آپ پاک ہیں سُبْحَانَکَ،میں ناپاکوں سے چھوٹ کر آپ کی پاک ذات کو پاگیا، تو اللہ نے یہاں سُبْحَانَکَ نازل کردیا کہ جب تمہیں لَا اِلٰہَ کی نفی کی توفیق ہوجائے اور تم ہمیں پاجاؤ تو ہماری پاکی بیان کرو،یہ ایک قسم کا شکر ہے کہ پہلے ہم کہاں پھنسے ہوئے تھے، ہگنے موتنے والی لاشیں جو قبر میں گل سڑ جاتی ہیں اور دنیا میں بھی وفادار نہیں ہوتیں، آج ہم سے دل لگایا کل کسی نے زیادہ پیسہ دیا تو ہم کو زہر کھلاکر اُدھر چلے گئے۔دیکھو دنیاوی حسینوں کا کیا حال ہے،  اخبار میں آیا تھا کہ مقابلۂحسن میں اوّل نمبرآنے والی لڑکی کو ایک سِکھ نے پیسہ دکھاکر شادی کرلی،اس کے بعد اخبار میں آیا کہ کسی دوسرے آدمی نے زیادہ پیسہ دکھایا تو اس کو چھوڑ کر اُدھر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter