Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

16 - 38
بھاگ گئی۔ جو پیسوں سے بک جاتے ہیں ان معشوقوں کے پیچھے کیا پھرتے ہو۔
بندوں سے خدا کی وفاداری 
ذرا بتاؤ کہ اللہ نے بھی کبھی کسی غریب کو چھوڑا ہے؟ کوئی امیر اگر غریب ہوگیا تو کیا اللہ میاں نے اس کو چھوڑ دیا؟ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء اور اولیاء کا ساتھ کبھی چھوڑا؟ اس لیے دوستو! ایسی ذات سے دل لگاؤ جو اپنے بندوں کو غریبی میں،بیماری میں کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑتی۔ اگر کوئی غریب ہوجائے تو دنیا والوں میں سے کوئی نہیں پوچھے گا بلکہ اگر شوہر کے دانت ٹوٹ جائیں اور بال جلدی سفید ہوجائیں اور اس کی بیوی کم عمر ہے تو کہے گی ارے میاں تم تو بہت جلدی بڈھے ہوگئے، اب ہمیں بہت پریشانی ہے، یعنی اس کے ساتھ نباہ کرنے میں خوشی نہیں ہے۔اسی طرح  شوہر صاحب کا بھی یہ حال ہے کہ اگر بیوی بیماری سے بوڑھی ہوگئی، دانت جلدی ٹوٹ گئے تو کہتے ہیں کہ ارے کیا کہیں بڑی بی آپ کے ساتھ بس گزارا کررہا ہوں۔ لیکن اللہ تعالیٰ اپنے کسی غریب بندے سے،کسی بیمار بندے سے یہ نہیں فرماتے کہ میں تمہارے ساتھ گزارا کررہا ہوں، تم تو بڑے نالائق ہو، اللہ تعالیٰ تو ہمارے عیب کے ساتھ ہمیں خریدنے کو تیار ہیں،اللہ تعالیٰ ہر حالت میں ہمارا ساتھ دیتےہیں۔ سبحان اللہ! واہ رے میرے کریم مالک! بندہ جس حالت میں ہو اللہ تعالیٰ اسے کبھی نہیں چھوڑتے، ہم ہی اپنی نالائقی سے انہیں چھوڑ دیتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے، اپنی رحمت سے اور اپنے فضل سے کبھی کسی بندے کا ساتھ نہیں چھوڑتے کیوں کہ وہ کریم اور حلیم ہیں۔
حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف
ملّاعلی قاری رحمۃ اللہ علیہ حَلِیْمٌ کی تعریف کرتے ہیں اَلَّذِیْ لَایَعْجِلُ بِالْعُقُوْبَۃِ جو سزا دینے میں جلدی نہ کرے۔ کیوں بھئی کیا اللہ میاں سزا دینے میں جلدی کرتے ہیں؟ ہم روزانہ کتنی بدنگاہی اورکتنے گناہ کرتے ہیں کبھی آپ کو سزا ہوئی؟ گردے میں پتھری پیدا ہوئی؟ٹی بی ہوئی؟اللہ میاں نےکہیں ایکسیڈنٹ کرایا؟معاف کرتے چلے جاتے ہیں۔ ہم لوگوں سے رات دن کتنے گناہ ہورہے ہیں لیکن کیا اللہ تعالیٰ فوراً پکڑ فرماتے ہیں؟ اگر وہ چاہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter