Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

12 - 38
شیخ العرب و العجم حضرت حاجی امداد اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ جس طرح مخلوق کو دکھانے کے لیے کسی عمل کو بڑھانا، کسی وظیفے کو بڑھانا شرک ہے ایسے ہی مخلوق کے لیے کسی عمل کو چھوڑدینایہ بھی شرک ہے۔
حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے
حکیم الامت فرماتے ہیں کہ اللہ کی عبادت تو بڑی چیز ہے، کوئی بے پردہ عورت دکاندار کے پاس آگئی یا کسی لڑکی نے پوچھ لیا کہ مولانا مجھے فلاں مکان پر جانا ہے، اس کا راستہ کدھر ہے؟ تو اگر اس وقت آپ نے اپنی داڑھی ٹوپی ٹھیک کرلی تو یہ بھی شرک ہے کیوں کہ تم نے اس حسین کا دل خوش کرنے کے لیے اپنی داڑھی ٹوپی اور بال ٹھیک کیے ہیں۔ یہ آپ نے پہلے کیوں نہیں ٹھیک کیے؟ معلوم ہوا کہ اس حسین کے دل میں اپنی رغبت بڑھانے کے لیے، اس کا دل خوش کرنے کے لیے، کسی اَمرد یا نامحرم کو، چاہے خالہ کی بیٹی ہو، چچا کی بیٹی ہو، جن سے شریعت نے پردہ واجب کیا ہے اور جن کو دیکھنا حرام فرمایا ہے ان کا دل خوش کرنے کے لیے اپنی داڑھی ٹوپی کو درست کرنا اور آواز کو نرم کرکے بولنا، مسکراکر بولنا، بڑے اخلاق دکھلانا یہ سب شرک ہے۔ ایسے وقت میں تو آواز کو سخت کرنے کا حکم ہے۔
 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کو اللہ تعالیٰ کا حکم ہورہا ہے فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ9؎ اے نبی کی بیویو!نامحرم مردوں سے بات کرتے وقت اپنی آواز کو اس کی فطری حالت پر نرم نہ رکھو بلکہ تکلف سے بھاری کرلو۔ اگر کوئی صحابی پوچھتا ہے کہ اے ہماری مائیں! کچھ سودا منگوانا ہے؟ تو نبیوں کی بیویوں کے لیے جو تمام مسلمانوں کی مائیں ہیں اللہ کا حکم ہورہا ہے کہ دیکھو آواز کو نرم نہ کرنا، اس کو تکلف سے بھاری کرلو۔اسی طرح اگر مردوں کو کسی ضرورت کی وجہ سے نامحرم عورتوں سے بات کرنی ہو تو آواز کو بھاری کرکے بولیں، سخت مردانی آواز میں بولیں، آواز کو زیادہ بنا سنوار کر بات نہ کریں۔
ایک دفعہ میں ایک مِل میں بیٹھا ہوا تھا تو ایک لڑکی کا ٹیلی فون آیا، آپریٹر نے عورتوں 
_____________________________________________
9؎   الاحزاب :32
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter