Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

36 - 38
مفسرین نے یہ کی ہے کہ کریم وہ ہے جوبغیر استحقاق، بغیر صلاحیت اور بغیر قابلیت اپنی نعمت دیتا ہو، اے خدا! آپ کریم ہیں اور ہم نالائق ہیں، ہمارے سینے اور دل اس قابل نہیں ہیں لیکن ہم آپ کی کریم ذات کا واسطہ دیتے ہوئے آپ سے آپ کا کرم مانگتے ہیں کہ آپ ہمارے گندے دلوں کو پاک کرکے اپنی پاک محبت اس میں داخل فرمائیے اور ہمیں اپنے اولیاء اللہ والی زندگی نصیب فرمائیے۔ 
یا اللہ! دنیا پردیس ہے، یہاں تو چند دن رہنا ہے، اگر ہم یہاں عیش والے بن گئے مگر مرنے کے بعد قبر اور دوزخ کی زندگی خراب ہوگئی، تو ہمارا دنیا کے پردیس کا رئیس ہونا اور عیش میں رہنا سب بے کار ہے۔ اس لیے میرے مالک! ہماری پردیس کی زندگی کو بھی آرام والی، عزت والی بنادے اور اس سے زیادہ ہماری وطنِ آخرت کی زندگی کو عزت و راحت والی بنائیے، جن اعمال سے وہاں کی  عزتیں ملتی ہیں ان کی توفیق دیجیے اور ہمیں نفس کی غلامی سے چھڑاکر، شیطان کی غلامی سے چھڑاکر یا اللہ! اپنی غلامی اور اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی نصیب فرمادیجیے، آمین۔ 
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدِ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
دیدہ اشک باریدہ 
لذت قرب ندامت گریہ وزاری میں ہے
قرب کیا جانے جو دیدہ اشک باریدہ نہیں
جس کو استغفار کی توفیق حاصل ہوگئی
پھر نہیں جائز یہ کہنا کہ وہ بخشیدہ نہیں
اختر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter