Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

19 - 38
لیے کبھی مضمون بھی عجیب و غریب دے دیتے ہیں تو عزت افزائی ہوجاتی ہے ورنہ مٹی میں   کیا ہے؟ اگر مٹی چمک رہی ہے تو سمجھ لو کہ اس پر سورج کی شعاعیں پڑرہی ہیں، یہ  مٹی کا کمال نہیں ہے، مٹی کا رنگ تو مٹیالہ ہے، اگر اس میں چمک آرہی ہے تو یہ سورج کا کرم ہے لہٰذا اسے سورج کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔اگر مٹی کہے کہ میں چمک دار ہوں اور اس پر اکڑنا شروع   کردے تو جس دن سورج اپنی شعاع ہٹالے گا تب معلوم ہوگا کہ مٹی میں کیا تھا۔ سارا معاملہ اللہ کے فضل سے ہے، اگر اللہ اپنا کرم مقرر پر نہ کرے تو سچ کہتا ہوں کہ وہ اپنے کو بالکل جاہل سمجھے، اسے  کچھ سمجھ میں نہ آئے کہ کیا بولنا چاہیے۔
گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں
اب ایک بات اورعرض کردوں کہ اَنْتَ سُبْحَانَکَ سے پہلے اللہ نے جولَااِلٰہَ سکھایا ہے اس میں ہے کہ نفس کی محبوب سے محبوب تر خواہش جس کو اللہ نے منع کیا ہے،ہم پرحرام فرمایا ہے،اس کو لَا کی تلوار سے قربان کردو۔اللہ نے جو خواہشات پیدا کی ہیں ان    سے مت گھبراؤ،یہ خواہشات قربانی کے دنبے ہیں لہٰذا یہ نہ سوچو کہ یہ حرام خواہشات کیوں پیدا ہوتی ہیں؟ کوئی ایسی ٹھنڈی دوا بھی نہ کھاؤ کہ یہ خواہشات ختم ہوجائیں کیوں کہ اگر قربانی کے دنبے نہیں ملیں گے تو قربانی کیسے کروگے؟ اگر بقرہ عید کے زمانے میں قربانی کےجانور    کم ہوجائیں، بازار میں نہ ملیں تو کتنی پریشانی ہوگی۔ اللہ نے دل میں جو بُری بُری خواہشات دی   ہیں ان سے گھبرایا مت کرو،یہ قربانی کے دنبے ہیں، جب دل میں بُری خواہش آئی تو شکر ادا    کرو کہ الحمدللہ قربانی کا دنبہ آگیا، اب اِلٰہَ کی تلوار سے اس کو ذبح کردو یعنی حرام خواہش پر عمل نہ کرو، بُرے تقاضوں پر عمل نہ کرو اور اس پر اللہ کا شکر بھی ادا کرو کہ اللہ نے ہمیں ان ناجائز خواہشات پر عمل کرنے سے بچایا۔
حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ
نظر کی حفاظت پراللہ تعالیٰ کاوعدہ ہے،حدیثِ قدسی میں ہےاللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب انسان اپنی نظر بچاتا ہے، بُری جگہ ڈالنے سے آنکھوں کو بچاتا ہے یَجِدُ فِیْ قَلْبِہٖ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter