Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

25 - 38
تھوڑی دیر خوش رکھتا ہے مگر سڑکوں پر، بازاروں میں ناراض کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کا دل کچھ دیر خوش رکھتے ہیں مگر وہ گناہوں کی وجہ سے کبھی غمگین اور پریشان بھی رہے گا، جیسا تم اپنے مالک کے ساتھ معاملہ کروگے ویسے ہی اوپر سے معاملہ ہوگا۔ اگر تم اللہ تعالیٰ کو سو فی صد راضی کرلو جیسے صحابہ نے سو فی صد راضی کیا تھا تو انہیں کیا انعام ملا تھا؟رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوْا عَنْھُ14؎ انہوں نے اللہ کو راضی کیا تو اللہ نے ان کو راضی کردیا۔
دوستو! جو غلام اپنے مالک کو راضی کرتا ہے تو مالک بھی اس کا دل خوش کردیتا ہے۔ آپ خوشی کی زندگی چاہتے ہیں یا غم کی زندگی چاہتے ہیں؟ اگر خوشی والی زندگی چاہتے ہیں تو اپنے مالک کو خوش رکھیں یہ نہ سوچیں کہ نوٹوں کی گڈیوں سے، ایئر کنڈیشنروں سے اور دنیا کی لذتوں سے ہم اپنا دل خوش کرلیں گے۔ مرغ کا لقمہ زبان پر ہوگا، مرغ کی بریانی زبان پر ہوگی لیکن خدا نہ چاہے تو دل پریشان ہوگا۔  کسی کو اپنی بیوی سے بہت محبت ہے لیکن وہ بیمار پڑی رات بھر چلّارہی ہے، کیا اسے مرغ کا لقمہ سکون دے گا؟ اگر اللہ سکون چھین لے تو سلطنت، تخت  و تاج، مرغ کی بریانی اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو خوش نہیں کرسکتی۔ جس کی خوشی کو خدا چھین لے اس کے دل کو سارا جہاں مل کر خوش نہیں کرسکتا۔ پوری دنیا امریکا، روس، جرمنی سب کی سائنس، سب کی ریسرچ کے آلات بھی اُس کے دل کو خوش نہیں کرسکتے جس کے دل سے اللہ خوشی کو چھین لے۔ اور جس کے دل کو خدا خوشی دے تو ساری دنیا مل کر اس خوشی کو چھین نہیں سکتی۔ چاہے صدر و وزیر اعظم بھی ناراض ہوجائیں۔
اصحابِ کہف کی استقامت  علی الدین کا راز
دیکھو اصحابِ کہف بہت غریب تھے، وہ ایک نبی پر ایمان لے آئے، اس وقت کے بادشاہ نے ان کی مخالفت کی، بادشاہ نے کہا کہ خدا کو چھوڑو، توحیدکو چھوڑو، ہمیں خدا مانو ورنہ ہم تمہارے ہاتھ پیر کاٹ ڈالیں گےاور تم کو پھانسی پر چڑھادیں گے۔ یہ لوگ بادشاہ کے غضب سے بچنے کے لیے ایک غار میں جا چھپے جہاں اللہ نے انہیں تقریباً تین سو برس تک سُلائے رکھا۔ ان 
_____________________________________________
14؎  البینۃ:8
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter