Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

34 - 38
جب کوئی گانا گاتا ہے تو ایک شیطان اس کے کندھے پر بیٹھ جاتا ہے اور ایڑی رگڑ رگڑ کر اس کو جوش دلاتا ہے، وہ اور مٹک مٹک کر، سر ہلا ہلا کر گاتا ہے۔ مگر اس کو یہ خبر نہیں کہ شیطان مجھے رگڑ رہا ہے، مجھے جو جوش آرہا ہے تو شیطان میرے سینے سے اپنی ایڑی رگڑ رہا ہے، میرے سینے میں تان لگارہا ہے، جب شیطان تان لگاتا ہے تو یہ اور زیادہ اُچھلتا ہے۔
اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 
جن کو خدائے تعالیٰ نے گانے بجانے سے بچنے کی توفیق دی انہیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جس گندگی سے اللہ چھڑادے اس پر شکر ادا کرو، ایک گناہ سے جب چھوٹ جاؤ تو اتنا شکر ادا کرو کہ ایک لاکھ تہجد پر اتنا شکر واجب نہیں جتنا ایک گناہ چھوڑنے پر شکر واجب ہے کیوں کہ تہجد انعامی نمبر ہے اور گناہ چھوڑنے پر دوزخ کی آگ سے بچنے کی امیدہے جو پاس ہونے والا نمبر ہے،اور  پاس ہونے والا نمبر مقدم ہے انعام لینے والے نمبر سے۔ تہجد تو تمہیں انعام دلائے گی اور گناہ تمہیں دوزخ کی آگ میں جلائے گا۔ توپاس ہونے والا نمبر زیادہ ضروری ہوا یا نہیں؟ اس لیے دوستو اس کی کوشش کروکہ گناہ نہ کرو۔ہمارے بزرگوں نے ہمیں یہی سکھایا ہے کہ اللہ والوں سے اللہ کی محبت تو سیکھو لیکن ان سے گناہ چھوڑنے کی تدبیر بھی پوچھو۔ 
اگر تم مرغی کا سوپ پی رہے ہو کہ میں پہلوان ہوجاؤں لیکن چھپ چھپ کرزہر بھی کھاتے ہو تو طاقت ور بنو گے یا مزید کمزور ہوجاؤگے؟ جو لوگ ذکر اللہ کرتے ہوئے بھی نافرمانی میں مبتلا رہیں گے وہ اللہ کے قرب کی بہار نہیں پائیں گے کیوں کہ ایمان کے درخت کو اللہ کے قرب کا، اللہ کے ذکر کا پانی تو دیا لیکن وہیں آگ بھی لگادی۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ ایک درخت کو آپ نے پانی دیا،کھاد دی تو درخت کے پتے ہرے ہوگئے،لیکن وہیں آپ نے سارے گھر کا کوڑا بھی جلادیا، اب جو درخت کے پاس آگ لگی تو آگ سے جھلس کر پتوں کا ہرا پن باقی رہے گا یا وہ مرجھاجائیں گے؟یہی حال ہمارا ہے کہ ہم بزرگوں کے پاس بھی جاتے ہیں، رات کو اللہ اللہ بھی کرتے ہیں، تلاوت بھی کرتے ہیں لیکن جہاں نامحرم عورت نظر آئی تانک جھانک کرلی یا جھوٹ بول دیا، ماں باپ کو ستالیا، گھروں میں تصویریں رکھ لیں، اللہ کے نبی کی سنتوں کو اپنے ہاتھوں سے مردہ کررہے ہیں تو کیا حال ہوگا؟ ایمان کا درخت ہرا بھرا نہیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter