Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

13 - 38
کی آواز بناکر اس کو ہیلو کہا۔ میں نے کہا کہ بھائی تم نے ایسی آواز کیوں بنائی؟ کہنے لگا کہ ہم کو  حکم ہے کہ تم عورتوں کی طرح آواز بناؤ، مردانی آواز سے نہ بولو، اس سے کانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ تو آج کل طریقہ یہی ہے، اسی لیے دکانوں اور ٹیلی فون پر لڑکیاں رکھتے ہیں، کسی بھی دفتر میں جائیے سب سے پہلے جنابہ سے ملاقات ہوگی، جناب سے ملاقات تو بعد میں ہوگی،جنابہ پہلے بیٹھی ہوتی ہیں۔ جس چیز کو شریعت نے اتنا منع کیا ہے کہ عورت کے آگے بھی شیطان اور پیچھے بھی شیطان ہوتا ہے، اس کو نہ سامنے سے دیکھو نہ پیچھے سے دیکھو، اگر عورت جارہی ہو تو اس کو پیچھے سے بھی نہ دیکھو۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ عورت جب مُقْبِلَۃٌ ہوتی ہے، آنے والی ہوتی ہے تو بھی اس پر شیطان ہوتا ہے اور جب مُدْبِرَۃٌ ہوتی ہے،  جانے والی ہوتی ہے تو اس کے پیچھے بھی شیطان ہوتا ہے۔ تو شیطان دشمن سے ملاقات کیوں کرتے ہو۔
حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہٗ کی تعلیمات کو دیکھو،میں نے آج تک روئے زمین پرنفس کی دیکھ بھال اورنفس کی شرارت سے آگاہ کرنے والا ایسا اللہ والا عالم نہیں دیکھا  جو اس قدر باریک باتیں بتائے،ورنہ آج ایسی کوئی کتاب ہو تو لا کر مجھے دکھاؤ، میں اس کا شکریہ ادا کروں گا، انکار نہیں کروں گا، فوراً قبول کرلوں گا کہ جس کتاب میں یہاں تک لکھا ہو کہ اگر کسی نامحرم عورت سے کوئی راستہ پوچھے یا دفتر میں کہیں ملاقات ہوجائے یا ٹکٹ لینے گئے اور دیکھا کہ نامحرم عورت ٹکٹ دے رہی ہے، وہاں داڑھی ٹوپی بال وغیرہ ٹھیک کرلیےتو معلوم ہوا کہ آپ اس کے دل میں اپنے کو ذرا اچھا کرکے دکھانا چاہتے ہو۔ ان باتوں سےحکیم الامت نے آگاہ فرمایا ہےکہ کسی حسین کو چاہےمرد ہو یا عورت ہو اس کو خوش کرنے کے لیے لباس کو سنوارنا، آواز کو سنوارنا، وضع قطع کو درست کرنا غیر اللہ سے دل لگانا ہے، شریعت نے اس کو حرام قرار دیا ہے،یہ عمل جائز نہیں ہے۔ اپنے نفس کی اس بیماری پر خوب غور کرو۔
غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے
لَاۤ  اِلٰہَ   اِلَّاۤ  اَنۡتَ میں یہ مضمون ہے کہ جب تک تمہارا دل غیر اللہ سے نہیں کٹے گا تم کو مقام اَنْتَحاصل نہیں ہوگا۔ اَنْتَ کے معنیٰ ہیں آپ،عربی زبان میں اَنْتَ کی ضمیر حاضرکے لیے بولتے ہیں،لَاۤ  اِلٰہَ   اِلَّاۤ  اَنۡتَ یعنی نہیں ہے کوئی معبود مگر آپ۔ جیسے آپ لوگ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter