Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

30 - 38
لیے اللہ میاں نے ہمارے مزاج میں محبت کا مادہ رکھ دیا ہے تاکہ تمہاری تلوار اوپر ہی اوپر نہ چلے، مرغی کی طرح نہ ہو کہ ذرا سی دیر میں ذبح کردیا، دل کی گہرائی تک اِلٰہَ   کی تلوار چلاؤ تاکہ تمہارا سارا دل غیر اللہ سے پاک ہوکر ہمارے جلووں کے قابل ہوجائے، پھر تمہیں اپنے دل میں اَنۡتَ ہی اَنۡتَ نظر آئے گا۔
جب کوہِ طور پر اللہ کی تجلی نازل ہوئی تو علماء نے لکھا ہے کہ وہ اللہ کی تجلی کو برداشت نہ کرسکا اس لیے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا  لیکن مولانا رومی فرماتے ہیں کہ  وہ اس لیے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا کہ اللہ کا نور میرے اندر تک آجائے، اگر میں سخت رہوں گا، پھٹوں گا نہیں تو اللہ کے انوار میرے اوپر ہی اوپر رہیں گے، گویا کوہِ طور اللہ کا عاشق تھا، اس نے کہا کہ میں جلدی سے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاؤں تاکہ اللہ کا نور میرے ذرّہ ذرّہ میں گھس جائے۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے عاشقوں کے لیےاسی لیے اتنا سخت مجاہدہ رکھا ہے کہ دل کی خواہش ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے تاکہ دل کے ذرہ ذرہ میں اللہ کا نور داخل ہوجائے اسی لیے میرے دوستو میں کہتا ہوں    ؎
عشق  جس  کا  امام  ہوتا  ہے
اس  کا  اونچا  مقام  ہوتا   ہے
ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت
دنیا کے عاشقوں کو لوگ بُرا کہتے ہیں لیکن میں محبت والوں سے  چاہے وہ دنیاوی محبت ہی میں کیوں نہ گرفتار ہوں بہت محبت کرتا ہوں کیوں کہ ان کا مزاج جو انتہائی عاشقانہ ہے وہ بہت جلد درست ہوجائے گا، بس تھوڑی سی لائن بدلنی ہے، انجن میں اسٹیم تو ہے لیکن اُلٹے جارہے ہیں، منزل کی طرف نہیں جارہے ہیں لہٰذا ان کا ذوقِ عاشقی ٹھیک کرنا ہوگا۔ اور اگر کسی کے اندر اسٹیم ہی نہیں ہے، پیٹرول ہی نہیں ہے تو کیا کریں گے؟ کبھی دھکا دیں گے کبھی پیدل چلیں گے۔ لہٰذا جن کے دلوں میں عشق کا پیٹرول ہے وہ بڑے اچھے لوگ ہیں، مولویوں کو ان سے دوستی کرنی چاہیے، صرف ان کی ڈرائیونگ صحیح کردو کیوں کہ ماشاء اللہ ٹینکی تو پیٹرول سے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter