Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

7 - 38
 تجلیاتِ الٰہیہ کی غیرفانی لذت
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَا مٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِا للہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
لَّاۤ  اِلٰہَ   اِلَّاۤ  اَنۡتَ  سُبۡحٰنَکَ   اِنِّیۡ  کُنۡتُ  مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ1؎
آیتِ کریمہ کی کرامت
حضرت سیدنا یونس علیہ السلام کو جب مچھلی نے نگل لیاتو وہ تین اندھیروں کے غم میں مبتلا ہوگئے،ایک رات کا اندھیرا،دوسرے دریا کے پانی کا اندھیرا اور تیسرے مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے سورۂ یونس کی تفسیر میں فرمایا کہ میں نے خود اس سمندر کو جاکر دیکھا ہے جہاں مچھلی نے حضرت یونس علیہ السلام کو نگلا تھا، واقعی اس سمندر میں اتنی بڑی مچھلیاں ہیں جو انسانوں کو نگل سکتی ہیں۔ 
جب مچھلی نے حضرت یونس علیہ السلام کو نگلا تھا فَالْتَقَمَہُ الْحُوْتُ2؎ تو فوراً اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا کہ تم نے میرے نبی کو نگل تو لیا ہے لیکن خبردار! اس کو پیسنا مت۔ جب ہم روٹی کھاتے ہیں تو معدہ اسے پیسنا شروع کردیتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ تم نے میرے حکم سے انہیں نگل تو لیا ہے لیکن میرا یہ پیغمبرتمہارے پیٹ میں ہماری امانت ہے،یہ تمہاری      غذا نہیں ہے،ہم نےتمہیں پیسنے کی اجازت نہیں دی، صرف نگلنے کی اجازت دی ہے کیوں کہ ہم نے ان کو تمہارے پیٹ میں معراج عطا کرنی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے جس کو چاہیں 
_____________________________________________
1؎   الانبیآء:87الصّٰٓفٰت:142
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter