Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

29 - 38
ذات پر تو احسان کیا لیکن اپنی سات پشتوں پر بھی احسان کیا۔ جو شخص اللہ والا بنتا ہے نہ صرف یہ کہ وہ اپنے اوپر احسان کرتا ہے بلکہ اپنی سات پشتوں پر احسان کرتا ہے۔ ان شاء اللہ! اس کی سات پشتوں پر اللہ کی رحمت نازل ہوگی۔
حرام خواہشات کی قربانی پر انعام
بس آج کا مضمون ہےلَاۤ  اِلٰہَ   اِلَّاۤ  اَنۡتَ  سُبۡحٰنَکَ اِنِّیۡ  کُنۡتُ  مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ19 ؎   یعنی غیر اللہ سے دل کو کاٹو اور اللہ سے جوڑو، لا الٰہ کی تلوار سے  بُری بُری خواہشات کو کاٹو، ان خواہشات سے گھبراؤ مت، یہ قربانی کے دنبے ہیں، یہ جو عورتیں سڑکوں پر بے پردہ پھررہی ہیں ان سے نظر بچانا ہمارے لیے قربانی کے دنبے ہیں، مگر یہ قربانی سڑکوں پر نہیں ہوتی، دل میں ہوتی ہے۔ اپنے دل کی حرام خواہش  کو لَاۤ  اِلٰہَ   کی چھری سے قربان کردو ، پھر کیا ملے گا؟ پھر یہ ملے گا کہ تمہیں اللہ تعالیٰ کا دیدار نصیب ہوجائے گا، دل کی نظر سے اللہ کا مشاہدہ ہوگا، لیکن اس آنکھ سے نہیں ہوگا،  اس آنکھ سے اللہ نظر نہیں آئیں گے، اس آنکھ سے دیدارتو جنت میں ملے گا، لیکن دل کے اندر آپ کو معلوم ہوجائےگا کہ کوئی مل گیا ہے۔
یہ باطل خدا جتنے زیادہ محبوب ہوں گے لَاۤ  اِلٰہَ   کی تلوار اتنی ہی گہری لگے گی اور  اِلَّاۤ اَنۡتَ کی تجلی اتنی ہی زیادہ نازل ہوگی۔ جو جتنا زیادہ عاشق مزاج ہوتا ہے اس کو اپنی خواہشات پر تلوار چلانے میں اتنی ہی زیادہ تکلیف ہوگی۔ قربانی کا جانور جتنا زیادہ موٹا ہوتا ہے چھری بھی اتنی ہی گہری چلانی پڑتی ہے۔ مرغی ذبح کرنے میں اور گائے ذبح کرنے میں فرق ہوتا ہے یا نہیں؟ مرغی ذبح کرو تو ایک انچ سے بھی کم گردن کاٹنی پڑتی ہے لیکن بہت بڑا بھینساآگیا جس کی گردن ایک فٹ موٹی ہے اس پر چھری پھیرنے میں وقت لگے گا۔ تو یہ اِلٰہَزیادہ دل میں گھسیں گے مثلاً کسی کے مزاج میں عشق کا مادّہ زیادہ ہے تو اس کی اِلٰہَکی تلوار بھی اتنی ہی گہری چلے گی، وہ اس تلوار کو دل کی گہرائی تک لے جائے گا۔
جب مجاہدہ زیادہ ہوگا تو سارا دل اللہ کے جلوؤں سے بھر جائے گا ان شاء اللہ۔ اسی
_____________________________________________
19؎   الانبیآء:87
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter