Deobandi Books

تجلیات الہیہ کی غیر فانی لذت

ہم نوٹ :

31 - 38
فل ہے بس راستہ صحیح دکھادو۔ اور اگر پیٹرول ہی نہیں ہے تو مولوی لاکھ اس کو راستہ دکھائے، وہ کھسک کھسک کر چلے گا۔ کیوں بھئی کیا کار دھکا دینے سے چلتی ہے؟ ایک فرلانگ جائے گی پھر رُک جائے گی۔ لہٰذا دوستو!یہ عشق و محبت کا مادہ بہت بڑی نعمت ہے لیکن کسی اللہ والے سے اس کی تربیت کرالو۔
دیکھو تجربہ کار قصائی جانور کو جلدی ذبح کرلے گا لیکن نیا آدمی جس نے کبھی ذبح نہ کیا ہو تو اس کو جانور ذبح کرنا نہیں آئےگا، وہ پہلے تو ڈرے گا اور اگر ذرا گائے نے ذرا سا چلّا بھی دیا تو فوراً چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔ ایسے ہی نفس بھی چلّائے گا، جب آپ نفس کی خواہش پرلَاۤاِلٰہَ کی چھری چلائیں گے تو نفس بھی زور سے چلّائے گا اور آپ بھاگ جائیں گے لہٰذا آپ کسی اللہ والے سےدوستی کیجیے کیوں کہ وہ نفس کو ذبح کرنے والے پرانے قصائی ہیں، کسی پرانے قصائی کی صحبت اٹھاؤ، وہ تمہیں ذبح کرنا سکھائے گا، یعنی نفس کی خواہشات کے بکروں کو ذبح کرنا سکھائے گا ان شاء اللہ! اور دل کا دھڑکا اور خوف بھی نکل جائے گا،جب آپ دیکھیں گے کہ یہاں تو خواہشاتِ نفس کے بہت سے دنبے کٹے پڑے ہیں، کیوں کہ اس نے ساری زندگی نفس کی حرام خواہشوں پر تلوار چلانے میں گزاری ہے۔ اس پر میرا شعرہے     ؎
ہائے  جس  دل  نے  پیا   خون  تمنّا   برسوں
اس کی خوشبو سے یہ کافربھی مسلماں ہوں گے
دوستو! جو لوگ اپنی حرام خواہشات کو فنا کرتے رہتے ہیں اور اللہ کے راستے میں دل پر غم اُٹھاتے رہتے ہیں ان کی جوتیاں اٹھاؤ، جب وہاں دیکھو گے کہ پہلے ہی بہت سے دنبے کٹے پڑے ہیں پھر تم بھی قربانی کرنے سے نہیں گھبراؤ گےبلکہ تمہیں ذبح کرنے کا طریقہ بھی آجائے گا۔ میرے شیخ حضرت پھولپوری  فرماتے تھے   ؎
کس  طرح  فریاد  کرتے   ہیں  بتادو   قاعدہ
اے اسیرانِ قفس میں نو  گرفتاروں میں ہوں
نئی چڑیاں جو گرفتار ہوکر پنجرے میں آئیں ان کو پرانی چڑیوں سے پوچھنا چاہیے کہ کیسے چیختے چلّاتے اور فریاد کرتے ہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ کریمہ کی کرامت 7 1
3 باطل خداؤں سے مدد طلب کرنا شرک ہے 8 1
4 شرک کی اقسام 9 1
5 رِیا کا گناہ اور علاج 11 1
7 حسینوں کو اپنی طرف مائل کرنا حرام ہے 12 1
8 غیر اللہ سے تخلّی کے بغیر دل میں اللہ کی تجلّی محال ہے 13 1
9 نظر کی حفاظت کے لیے تمثیلات 14 1
10 گناہ چھوڑنے پر اللہ کا شکر ادا کریں 15 1
11 بندوں سے خدا کی وفاداری 16 1
12 حَلِیْمٌ اور کَرِیْمٌ کی تعریف 16 1
13 انعاماتِ الٰہیہ کی نسبت اپنے مجاہدات کی طرف کرنا ناشکری ہے 17 1
14 حضرت والا کے قلب مبارک پر الہامِ علوم 18 1
15 گناہ کے تقاضے تقویٰ میں ترقی کا سبب ہیں 19 1
16 حفاظتِ نظر پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 19 1
17 خدا کی حضوری حسینوں سے دوری پر موقوف ہے 20 1
18 اہلِ تقویٰ کا سکونِ دائمی 20 1
19 گناہ دائمی پریشانی کا سبب ہیں 21 1
20 اعترافِ خطا بحضورِ خدا 21 1
21 انوارِ الٰہی کی لذتِ غیر فانی 22 1
22 حضرت صفورہ علیہا السلام کا دیدارِ انوارِ الٰہی 23 1
23 سو فیصد اطمینان حاصل کرنے کا نسخہ 24 1
24 اصحابِ کہف کی استقامت علی الدین کا راز 25 1
25 اہل اللہ کو ایذا رسانی سے بچیں 27 1
26 حرام خواہشات کی قربانی پر انعام 29 1
27 ذوقِ عاشقی کی اہل اللہ کے ہاتھوں تربیت کی ضرورت 30 1
28 سات پشت تک خدا کا فضل حاصل کرنے کا طریقہ 28 1
29 ایذائے خلق لقائے خالق کا ذریعہ ہے 32 1
30 گانے سننا کبیرہ گناہ ہے 33 1
31 اجتنابِ معصیت کی تہجد پر فضیلت 34 1
32 اللہ کے عاشقوں کامقامِ عشق 35 1
Flag Counter