اصلی پیر کی پہچان |
ہم نوٹ : |
|
در تگ دریا گہر با سنگ ہاست فخرہا اند میانِ ننگ ہاست یعنی دریا کی تہہ میں کنکروں کے ساتھ موتی بھی ہوتے ہیں، اسی طرح جعلی پیروں کے درمیان سچے اللہ والے بھی ہوتے ہیں۔ اب ان اللہ والوں کو ڈھونڈ کر ان سے دین سیکھنا ہمارا کام ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے سچے پیر کے حالات اور ان کو پہچاننے کی علامات بتائی ہیں تاکہ لوگ کسی گمراہ شخص کی اتباع کرکے اپنی زندگی ضایع نہ کریں اور جعلی پیروں کے درمیان موجود اصلی پیر تلاش کرکے ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے تعلق مع اللہ کی بے مثل دولت حاصل کرسکیں۔ اللہ تعالیٰ اس وعظ کو قبول فرمائیں اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے لیے صدقۂجاریہ بنائیں، آمین۔ یکےاز خدام عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ و حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم دیدہ اشک باریدہ لذت قرب ندامت گریہ وزاری میں ہے قرب کیا جانے جو دیدہ اشک باریدہ نہیں جس کو استغفار کی توفیق حاصل ہوگئی پھر نہیں جائز یہ کہنا کہ وہ بخشیدہ نہیں اختر