Deobandi Books

کرامت تقوی

ہم نوٹ :

24 - 50
گھر جا کر کیجیے گا، ابھی منہ کھولنے کی مشق نہ کریں۔ منہ کھولنے پر مجھے ایک قصہ یاد آ گیا۔ ایک دوست تھا کسی صوبے سے آیا تھا۔ وہ بلاک اٹھاتے اٹھاتے، مزدوری کرتے کرتے تنگ آ گیا تھا۔ ایک دن دیکھا کہ لالو کھیت میں ایک شخص نے مجمع لگایا، تقریر کی اور دوا بیچ دی۔ تھوڑی دیر میں دو تین سو روپے کما لیے۔ اس نے کہا کہ ہم بھی یہی کریں گے، ہم بلاک کیوں اٹھائیں؟ وہ بھی کہیں سے چولہے کی راکھ لے آیا، راکھ کی پڑیاں بنائیں اور آواز لگا کر بیچنے لگا کہ بابا یہ ہمارا دوا ہے، یہ مچھر،کھٹمل، پسو کو مار دیتا ہے، اس کا ایک روپیہ قیمت ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں مجمع لگ گیا اور اس کا تین سو روپے کا مال بک گیا۔ اتنے میں لکھنؤ کے ایک صاحب شیروانی پہنے ہوئے، گلے تک بٹن لگائے ہوئے آئے اور بڑی نزاکت سے پوچھا صاحب ! یہ تو بتائیے کہ اس دوا سے ہم مچھر کو کس طرح ماریں گے؟ ترکیبِ استعمال کیا ہے؟ اس نے کہا ارے بابا ! تم اتنا بھی نہیں جانتا، تم مچھر کو پکڑو، پھر اس کا ایسا منہ کھولو، پھر اس کے منہ میں ہمار ادوا ڈالو، اگر نہیں مرے تو ہم ذمہ لیتا ہے، ہمارے پاس لاؤ، اس کو ہم مارے گا۔ منہ کھولنے پر یہ قصہ یاد آ گیا تھا اس لیے مجھے ہنسی آگئی۔ بہرحال منہ کھول کر جہاں جبڑے ملتے ہیں وہاں انگلی رکھ لو اب انگلی کے اوپر کا جو حصہ ہے اس کے بال صاف کرنا جائز ہے، خط بنانے میں نیچے نہ بڑھیے ۔ اس طرح گردن کے جوبال داڑھی سے مل رہے ہیں وہ داڑھی کے حکم میں ہیں، ان کا کاٹنا جائز نہیں اور جو داڑھی سے نہیں مل رہے، نیچے آ رہے ہیں اوروہی تکلیف دہ بھی ہوتے ہیں ان کو منڈانا جائز ہے کیوں کہ یہ داڑھی سے دور بھاگ رہے ہیں، نیچے آرہے ہیں۔ داڑھی کی صحبت سے بھاگنے والے بالوں کو منڈانا جائز ہے اور اس کے بعد ناف سے گھٹنوں تک جسم چھپانا فرض ہے۔ کسی وقت لوگ لان میں پانی دینے کے لیے اپنے گھر میں نیکر بھی پہن لیتے ہیں یہ جائز نہیں ہے۔ ناف سے گھٹنوں تک چھپانا فرض ہے۔
مَردوں کے لیے ٹخنہ چھپانا حرام ہے
 اب اور نیچے آئیے۔ ٹخنہ چھپانا بھی حرا م ہے۔ چاہے پاجامہ ہو، چاہے لنگی ہو، اور ٹخنہ چھپانا کس وقت حرام ہے؟ جب آدمی کھڑ ا ہو یا چل رہا ہو۔ اگر بیٹھا ہو اور اس وقت ٹخنہ چھپے تو اس میں کوئی حرج نہیں بالکل جائز ہے۔ اسی طرح اگر لیٹنے کی حالت میں ٹخنہ چھپ گیا تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ کھڑے ہونے کی حالت میں اور جس وقت چل رہا ہو اس وقت ٹخنہ چھپانا جائز نہیں ہے۔ اور وہ کون سا لباس ہے جس سے ٹخنہ چھپانا حرام ہے؟ وہ لباس جو اوپر سے آتا ہو یعنی نَازِلٌ مِّنَ الرَّاْسِ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 یَا حَلِیْمُ یَا کَرِیْمُ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ کی شر ح 9 1
4 بحررحمتِ الٰہیہ کی غیر محدود موج 9 1
5 شیخ کا سرزنش کرنا نفس کے مٹانے کے لیے ہوتاہے 10 1
6 ہدایت پر قائم رہنے کے تین نسخے 10 1
7 ولی اﷲ کی پہچان 11 1
8 شیخ بنانے کا معیار 12 1
9 صحبتِ اہل اﷲ کا مزہ 12 1
10 صحبتِ صالحین میں دُعا مانگنا مستحب ہے 13 1
11 محبتِ اِلٰہیہ کی غیرفانی لذت 14 1
12 صحبتِ شیخ دین کی عطا، بقا ا ور ارتقا کی ضامن ہے 16 1
13 شیخ بنانے کے لیے مناسبت کا ہونا شرط ہے 17 1
14 علماء کو تقویٰ سے رہنا نہایت ضروری ہے 18 1
15 اﷲ تعالیٰ کی محبت کو غالب رکھنا فرض ہے 19 1
16 مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کی ایک نصیحت 19 1
17 بڑی مونچھیں رکھنے پر حدیثِ پا ک کی چار وعیدیں 20 1
18 داڑھی کا ایک مشت رکھنا واجب ہے 21 1
19 مَردوں کے لیے ٹخنہ چھپانا حرام ہے 24 1
20 تکبر کرنے والا جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا 25 1
21 فتنہ وفسادات سے حفاظت کا عمل 26 1
22 مصائب وپریشانیاں آنے کا سبب 26 1
25 اَللّٰہُمَّ اَغْنِنِیْ بِالْعِلْمِ…الخ کی تشریح 27 1
26 دولتِ علم 27 25
27 زینتِ حلم 28 25
28 حَلِیْم کے معنیٰ 29 1
29 قرآنِ پا ک کی روشنی میں انتقام لینے کی حدود 29 1
30 شیخ کے فیض سے محرومی کی وجہ 30 1
31 سر ورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کا حلم وصبر اور اس کے ثمرات 30 1
32 اِنتقام نہ لینے میں ہی عافیت ہے 31 1
33 کرامتِ تقویٰ 32 1
34 تقویٰ کا صحیح مفہوم 33 1
35 ہم اﷲ تعالیٰ کے دائمی فقیر ہیں 34 1
36 ایمان کے بعد عافیت سب سے بڑی دولت ہے 35 1
37 شرف و عزت کا معیار 36 1
38 گناہ کی عارضی لذت ذریعۂ ذلت ہے 37 1
39 رُوح پر انوار کی بارش 38 1
40 سیدنا یوسف علیہ السلام کا اعلانِ محبت 38 1
41 گناہ سے بچنے کا انعامِ عظیم 40 1
42 گناہوں پر تلخ زندگی کی وعید 40 1
43 تمام معاصی سے بچنے کا ایک عجیب نسخہ 41 1
44 حصولِ تقویٰ کے دو طریقے 42 1
Flag Counter