کرامت تقوی |
ہم نوٹ : |
|
جہاں خو داﷲ والے موجود ہوں وہاں کتنی رحمتیں نازل ہوتی ہوں گی۔ یہ ملّا علی قاری کی عبارت ہے، مشکوٰۃ کی شرح کی عبارت ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ کہاں ہے تصوف؟ حالاں کہ تصوف سے تو قرآن ا ور حدیث بھرا ہوا ہے۔ محبتِ اِلٰہیہ کی غیرفانی لذت تو دوستو! یہ ایک نسخہ بیان کر دیا جیسے اس وقت آپ آئے ہیں۔ مارکاٹ ہو رہی ہے، گولیاں چل رہی ہیں لیکن پھر بھی آپ لوگ باز نہیں آئے،ورنہ اپنے گھر میں بیٹھے رہتے لیکن اﷲ کے لیے آگئے۔ مشکوٰۃ میں ہے کہ جب کوئی کسی کے پا س اﷲ کے لیے جاتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں۔ آپ لوگوں کو یہ خوشخبری سناتا ہوں اور یقین کیجیے ان شاء اﷲ آپ حضرات کے ساتھ ستر ہزار فرشتوں کی دعائیں ہیں،اور کون سی دعا؟ یُصَلُّوْنَ عَلَیْہِ یعنی یَسْتَغْفِرُوْنَ لَہٗ یعنی مغفر ت کی دعا کرتے آتے ہیں، اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم پر تسلیم وانقیاد کے سوا چارہ نہیں۔ آپ نے جو فرمایا اس پر ایمان لائیے کہ سترہزار فرشتے راستے بھر آپ کو دعا دیتے آئے کہ اﷲ ان کی خطاؤں کو معاف فرما دیجیے، اور جب آنے والے مصافحہ کرتے ہیں تو اس وقت ستر ہزار فرشتے دوسری دعا دیتے ہیں: اَللّٰھُمَّ اِنَّہٗ وَصَلَ فِیْکَ فَصِلْہُ 8؎محدثین لکھتے ہیں کہ وَقَدْ تَجِیْءُ ’’ فِیْ ‘‘ لِلسَّبَبِیَّۃِ وَالتَّعْلِیْلِیَّۃِ یعنی یہ فِیْ سببیہ ہے۔ کیا مطلب؟ یااﷲ!یہ آپ کے لیے ملا ہے، آپ کی خاطر سے ملا ہے، آپ کی وجہ سے ملا ہے پس آپ اس کو مل جائیے کیوں کہ اس کی غرض صرف آپ ہیں۔ اب بتائیے! آپ سے ہماری کوئی رشتہ داری ہے؟ کوئی بزنس ہے؟ یہاں کوئی دوا لینے آئے ہو؟ یہاں کوئی دواخانہ بھی تو نہیں ہے کہ معجون و خمیرہ آپ کو چٹا دوں لیکن اﷲ تعالیٰ کی محبت کا غیرفانی خمیرہ چٹا رہا ہوں جو روح میں حل ہو جائے گا ان شاء اﷲ اور مرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہو گا۔ روح اس خمیرہ کو لے کر جائے گی، اﷲ تعالیٰ کی محبت کا خمیر ہ روح کے اندرحلول کر جاتا ہے، روح جب اﷲ کے پاس _____________________________________________ 8؎شعب الایمان للبیھقی:330/11(8608)،فصل فی المصافحۃ والمعانقۃ وغیرھما،مکتبۃ الرشد