کرامت تقوی |
ہم نوٹ : |
|
وَ یَعۡفُوۡا عَنۡ کَثِیۡرٍ 15؎کثیر گناہ تو ہم معاف کر دیتے ہیں لیکن جب کبھی ہم پکڑ تے ہیں تو تمہارے گناہوں ہی کے سبب پکڑتے ہیں۔ لہٰذا اﷲ تعالیٰ سے استغفار و توبہ کثرت سے جاری رکھیے اور اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیے اور اﷲ کی عبادت میں لگے رہیے ؎ کوئی جیتا کوئی مرتا ہی رہا عشق اپنا کام کرتا ہی رہا اَللّٰہُمَّ اَغْنِنِیْ بِالْعِلْمِ…الخ کی تشریح اب میں آپ کو ایک دعا سکھاتا ہوں جو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے عطا فرمائی ہے جس کے ذریعے آپ کو حقیقی مال داری، زینت، عزت اور جمال نصیب ہوجائے گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: اَللّٰہُمَّ اَغْنِنِیْ بِالْعِلْمِ وَزَیِّنِّیْ بِالْحِلْمِ وَاَکْرِمْنِیْ بِالتَّقْوٰی وَجَمِّلْنِیْ بِالْعَافِیَۃِ 16؎اے اللہ! مجھے علم کی دولت سے مالامال فرما اور حلم کے ذریعے زینت عطا فرما اور تقویٰ کے ذریعے عزت عطا فرما اور عافیت کے ذریعے حسن و جمال عطافرما۔ دولتِ علم اس دعا میں سب سے اوّل علم کی دولت مانگی گئی ہے۔ اَللّٰہُمَّ اَغْنِنِیْ بِالْعِلْمِ اے اللہ! مجھے علم سے مالا مال فرما۔ علم آ دمی کی حقیقی دولت ہے اور حقیقی علم وہ ہے جو خشیت کے ساتھ ہو۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: اِنَّمَا یَخۡشَی اللہَ مِنۡ عِبَادِہِ الۡعُلَمٰٓؤُا 17؎ _____________________________________________ 15؎الشوریٰ: 30 16؎الجامع الصغیر:59/1،کنزالعمال:185/2(3663)،فصل فی جوامع الادعیۃ،مؤسسۃ الرسالۃ 17؎فاطر:28