کرامت تقوی |
ہم نوٹ : |
|
انسانوں کے پیشاب پاخانہ کا اگر کمپیوٹر کے ذریعے حساب لگایاجائے تو سال بھر میں کتنا میٹیریل سمندر میں جاتا ہے لیکن سمندر پاک رہتا ہے۔ ایک لہر آتی ہے اور کراچی کا سار ا پیشاب پاخانہ ایک پل میں اٹھا کر سمندر کے اندر لے جاتی ہے۔ اگر وہاں کوئی نہا لے تو بتائیے پاک ہو جائے گا یا نہیں؟وہ پانی پاک ہے یا نہیں؟ ظاہر ہے کہ پاک ہے۔ تو جب اﷲ تعالیٰ کی مخلوق محدود سمندر کی موجوں کا یہ حال ہے تو اﷲ تعالیٰ کی رحمت کے سمندر کی موجِ غیر محدود کا کیا عالم ہو گا ؟ سمندر اﷲ تعالیٰ کی ادنیٰ سی مخلوق ہے اور اس کی موج بھی محدود ہے۔ جب اس کی موج میں یہ اثر ہے تو اﷲ تعالیٰ کی غیر محدود رحمتوں کے غیر محدود سمندروں کی غیر محدود موجوں کا کیا عالم ہو گا۔ واقعی اﷲ والوں نے پہچانا۔ ہم لوگ کیا جانیں۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ذرا سی بارود سارے پہاڑ کو اڑا دیتی ہے تو اﷲ تعالیٰ کی رحمت ہمارے گناہوں کے پہاڑوں کو کیوں نہ اُڑا دے گی؟ اس لیے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ مایوسی کفر ہے، مایوسی دلیل ہے اس بات کی کہ یہ شخص اﷲ تعالیٰ کو نہیں پہچانتا ہے۔ شیخ کا سرزنش کرنا نفس کے مٹانے کے لیے ہوتاہے کبھی کبھی بزرگانِ دین کسی مرید کو ڈرا دیتے ہیں۔ ڈرانے کا مطلب مایوس کر نا نہیں ہو تا بلکہ اس کے نفس میں جو خباثت اور بدخصلت عادتیں جڑ پکڑ چکی ہیں ان کو اکھاڑنے کے لیے ایسے لوگوں کو تنبیہ کی جاتی ہے۔ لیکن اگر اﷲ تعالیٰ کی ہدایت نہ ہو تو اس سے بھی اثر نہیں ہوتا۔ دیکھیے! اﷲ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے سروں پر پہاڑ اٹھا کر رکھ دیا: وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَہُمُ الطُّوۡرَ 6؎لیکن پھر بھی ظالموں کو اسلام و ایمان نصیب نہ ہوا۔رونے کی بات ہے۔ اگر اﷲ تعالیٰ کا فضل نہ ہو تومر رہا ہو، پھانسی پر چڑھ رہا ہو، اس وقت بھی گناہ نہیں چھوڑتا۔ سوائے اﷲ کے فضل وہدایت کے اور کوئی ذریعہ نہیں۔ بس اﷲ ہی سے ڈرتے رہو۔ ہدایت پر قائم رہنے کے تین نسخے اب ہدایت پر قائم رہنے کے تین نسخے غور سے سن لیجیے۔دین پر قائم رہنا اور _____________________________________________ 6؎النسآء:154