Deobandi Books

کرامت تقوی

ہم نوٹ :

41 - 50
گناہ؟ اور گناہ سے کیا ملتا ہے؟ صحت خراب ہوتی ہے، ذلت ہوتی ہے، دل میں بے چینی ہوتی ہے اور اﷲ تعالیٰ کی اس وعید کے مطابق کہ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا  گناہ گار کی زندگی تلخ ہوجاتی ہے۔پس بین الاقوامی گدھا اور بین الاقوامی بے وقوف ہے وہ شخص جو تھوڑی دیرحرام لذت حاصل کرکے اور اﷲ کو ناراض کرکے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اپنی زندگی کو تلخ  کروالے۔ حق تعالیٰ اس کی تلخ زندگی کا اعلان کر رہے ہیں۔ لہٰذا ہم سب عہد کرلیں کہ گناہ سے بچنا ہے۔ گناہ چھوڑنے سے دل پر جو تکلیف بھی گزر جائے اس کو برداشت کرنا ہے پھر اﷲ کی رحمت برسے گی اور ان شاء اﷲ ہم سب ولی اﷲ ہوجائیں گے۔
تمام معاصی سے بچنے کا ایک عجیب نسخہ
میں عرض کرتا ہوں کہ اگر آج اُمت چار اعمال کر لے تو سب گناہوں کو چھوڑنا آسان ہوجائے گا:(۱)……پاجامہ ٹخنوں سے اوپر رکھیں۔(۲)……داڑھی ایک مشت رکھیں کیوں کہ چاروں اماموں کے نزدیک تینوں طرف سے ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے۔(۳)……نگاہ کی حفاظت کا اہتمام کریں، بدنظری تمام گناہوں کی جڑ ہے، جو بدنظری کرتا ہے اس کے دل کا دارالخلافہ اور مرکز تباہ ہو جاتا ہے، اس کا دل اس قابل نہیں رہتاکہ اﷲ تعالیٰ کا تعلق اور نسبت اس میں قائم ہو۔ جس نے بدنظری کی اس نے اپنی نسبت مع اﷲ کوضایع کردیا،عبادت کی حلاوت ختم کر دی، نظربچانے پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ ہے، پس جو اپنی نظر کو نہیں بچائے گا اس کو اﷲ تعالیٰ کی عبادت اور محبت کا مزہ نہیں مل سکتا اور اس پر لعنت الگ برسے گی۔ بخاری شریف کی حدیث ہے:
زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ27؎
بدنظری آنکھوں کا زنا ہے۔ پس آنکھوں کا زنا کرنے والا بھلا ولی اﷲ ہوسکتا ہے؟ غیر محرم چاہے وہ چچازاد بہن ہو، ماموں زاد بہن ہو، خالہ زاد بہن ہو، اپنے سگے بھائی کی بیوی ہو ان کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے۔
_____________________________________________
27؎  صحیح البخاری: 923،922/2 (6275)، باب زناالجوارح دون الفرج ، المکتبۃ المظھریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 یَا حَلِیْمُ یَا کَرِیْمُ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ کی شر ح 9 1
4 بحررحمتِ الٰہیہ کی غیر محدود موج 9 1
5 شیخ کا سرزنش کرنا نفس کے مٹانے کے لیے ہوتاہے 10 1
6 ہدایت پر قائم رہنے کے تین نسخے 10 1
7 ولی اﷲ کی پہچان 11 1
8 شیخ بنانے کا معیار 12 1
9 صحبتِ اہل اﷲ کا مزہ 12 1
10 صحبتِ صالحین میں دُعا مانگنا مستحب ہے 13 1
11 محبتِ اِلٰہیہ کی غیرفانی لذت 14 1
12 صحبتِ شیخ دین کی عطا، بقا ا ور ارتقا کی ضامن ہے 16 1
13 شیخ بنانے کے لیے مناسبت کا ہونا شرط ہے 17 1
14 علماء کو تقویٰ سے رہنا نہایت ضروری ہے 18 1
15 اﷲ تعالیٰ کی محبت کو غالب رکھنا فرض ہے 19 1
16 مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کی ایک نصیحت 19 1
17 بڑی مونچھیں رکھنے پر حدیثِ پا ک کی چار وعیدیں 20 1
18 داڑھی کا ایک مشت رکھنا واجب ہے 21 1
19 مَردوں کے لیے ٹخنہ چھپانا حرام ہے 24 1
20 تکبر کرنے والا جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا 25 1
21 فتنہ وفسادات سے حفاظت کا عمل 26 1
22 مصائب وپریشانیاں آنے کا سبب 26 1
25 اَللّٰہُمَّ اَغْنِنِیْ بِالْعِلْمِ…الخ کی تشریح 27 1
26 دولتِ علم 27 25
27 زینتِ حلم 28 25
28 حَلِیْم کے معنیٰ 29 1
29 قرآنِ پا ک کی روشنی میں انتقام لینے کی حدود 29 1
30 شیخ کے فیض سے محرومی کی وجہ 30 1
31 سر ورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کا حلم وصبر اور اس کے ثمرات 30 1
32 اِنتقام نہ لینے میں ہی عافیت ہے 31 1
33 کرامتِ تقویٰ 32 1
34 تقویٰ کا صحیح مفہوم 33 1
35 ہم اﷲ تعالیٰ کے دائمی فقیر ہیں 34 1
36 ایمان کے بعد عافیت سب سے بڑی دولت ہے 35 1
37 شرف و عزت کا معیار 36 1
38 گناہ کی عارضی لذت ذریعۂ ذلت ہے 37 1
39 رُوح پر انوار کی بارش 38 1
40 سیدنا یوسف علیہ السلام کا اعلانِ محبت 38 1
41 گناہ سے بچنے کا انعامِ عظیم 40 1
42 گناہوں پر تلخ زندگی کی وعید 40 1
43 تمام معاصی سے بچنے کا ایک عجیب نسخہ 41 1
44 حصولِ تقویٰ کے دو طریقے 42 1
Flag Counter