Deobandi Books

لا زوال سلطنت

ہم نوٹ :

40 - 42
بنالو ان شاء اﷲاس سے ہی کام بن جائے گا،لہٰذا جب کبھی کوئی غم آئے مثلاً اصلاح نہ ہورہی ہو، کوئی روحانی بیماری نہ جارہی ہو، بچہ بیمار ہو یا خود بیمار ہوں، غرض کوئی بھی پریشانی یا بیماری ہو تو ڈاکٹر پر یا تدابیر پر زیادہ بھروسہ مت کرو، یہ پیالے ہیں اور پیالوں سے کچھ نہیں ملے گا، پیالوں میں بھیک کوئی اور دیتا ہے،صحت بھی اﷲ کے یہاں سے ملے گی، تندرستی بھی وہاں سے ملے گی اور دشمن بھی وہیں سے مغلوب ہوگا، لہٰذا جب کبھی کوئی دشمن ستائے تو سمجھ لو کہ یہ اُن کے اُبھارے ہوئے ہیں  ؎
بھلا  اِن  کا  منہ  تھا   میرے  منہ  کو   آتے
یہ دشمن  اُن ہی کے  اُبھارے  ہوئے  ہیں
لہٰذا جب ان کو راضی کرلو گے تو ہماری نالائقی اور گناہوں کے کتے پن کے سبب  دشمنوں کے جو شیر ہم پر مسلط کیے گئے تھے وہ ہٹا لیے جائیں گے۔ مولانا رومی کی دعا ہے     ؎
گر سگی کردیم اے شیر آفریں
شیر  را  مگمار  بر  ما   زیں  کمیں 
اے خدا! مجھ سے تو کتا پن ہوگیا، بدنظری ہوگئی، گناہ ہوگئے، لیکن آپ ہم پر رحم فرمائیے، ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے اور اپنے شیر کو ہماری پیٹھ پر سے ہٹادیجیے۔ ان شاء اﷲ استغفار اور دعا کی برکت سے وہ دشمن کو نرم کردیں گے۔ جو شیروں کو مسلط کرنا جانتے ہیں وہ بھگانا بھی جانتے ہیں، بلکہ انہیں مسخر کرکے آپ کا غلام بھی بنا سکتے ہیں۔ 
اب دعا کرلیجیے کہ اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ یا اﷲ! سب سے پہلے اختر محتاج ہے، اس مجلس میں میرے بزرگ بھی موجود ہیں، حکیم الامت کو دیکھے ہوئے لوگ بھی ہیں، میں ان سے اور سارے صالحین سے عرض کرتا ہوں کہ سب سے زیادہ  محتاج اختر ہے ، دعا کیجیے کہ یا اﷲ! جو کچھ اس مقرر نے کہا اس پر زیادہ سے زیادہ عمل کی توفیق عطا فرمادے۔یہ مجلس صیانۃ المسلمین حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کی قائم کی ہوئی ہے اِس کی برکت سے آج یہاں پورے ملک سے لوگ آئے ہوئے ہیں یا اﷲ! اس مبارک مجلس کو قبول فرمالے اور حکیم الامت کے نام کی نسبت کے صدقے میں ہم سب کو صاحبِ نسبت بنادے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کا ترجمہ کرنا آسان کام نہیں ہے 7 1
4 قرآنِ پاک میں شانِ رحمت کی تعلیم 8 1
5 بچوں کو سزا دینے کے طریقے 9 1
6 بغیر سمجھے قرآنِ پاک پڑھنا بھی ثواب سے خالی نہیں 9 1
7 توبہ کرنا کسی حال میں نہیں چھوڑنا چاہیے 12 1
8 اہل اﷲ کا ذکر فرشتوں کے ذکر سے افضل ہے 15 1
9 قرآنِ پاک کا محض لغت سے ترجمہ کرنا گمراہی ہے 20 1
10 حضرت آدم علیہ السلام کے نسیان کو عصیان سے کیوں تعبیر کیا گیا؟ 21 1
11 حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں ایک تفسیری غلط فہمی کا ازالہ 22 1
12 اہل علم کا علم کب مؤثر ہوگا؟ 23 1
13 حقیقی محبت صرف اﷲ کے لیے خاص ہے 25 1
14 بدنظری سنکھیا سے بڑازہر ہے 26 1
15 ہر صاحبِ نسبت کا عالم الگ ہوتا ہے 28 1
16 مخلوق کو ایذا پہنچانے والا صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 29 1
17 مذکورہ آیت میں ذکر اﷲ کی تفسیر 31 1
18 ذکر اﷲ کی پانچ تفسیریں 31 1
19 ذاکر اور غافل گناہ گار میں کیا فرق ہے؟ 32 1
20 اﷲ کے سواگناہوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا 34 1
21 گناہوں پر اصرار کی شرعی تعریف 35 1
23 اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی کے اثرات 36 1
24 خاصانِ خدا گناہوں پر اصرار کیوں نہیں کرتے؟ 37 1
25 گناہوں سے بچنے کا نسخہ 38 1
26 اﷲ کا ذکر روح کی غذا ہے 38 1
27 قرآنِ پاک سے فرقۂمعتزلہ کے ایک عقیدے کا رد 10 1
28 اہل اﷲ سے تعلق کا ایک عظیم الشان ثمرہ 10 1
29 اﷲ کے نام کی لذت بے مثل ہے 16 1
30 تعزیت تین دن تک کیوں مسنون ہے؟ 17 1
31 ہر گناہ میں دوزخ کی خاصیت ہے 18 1
32 عاشقِ مجاز اور عاشقِ خدا کے آنسوؤں میں فرق 18 1
33 اﷲ والے سارے عالم سے بے نیاز ہوتے ہیں 27 1
34 صحبتِ اہل اﷲ کے فوائد کی عجیب مثالیں 14 1
Flag Counter