Deobandi Books

لا زوال سلطنت

ہم نوٹ :

14 - 42
صالحین واولیاء کا خدا بھی وہی ہے۔ ایک بزرگ نے تہجد کی نماز پڑھی، تو غیب سے آواز آئی کہ تمہاری تہجد قبول نہیں۔ ان کے خادم نے بھی یہ آواز سن لی تو اس نے کہا جب تہجد قبول نہیں تو آرام سے سوئیے۔تو وہ بزرگ رونے لگے، کہنے لگے قبول ہو یا نہ ہو، ہمارا ایک ہی خدا ہے، ایک ہی دروازہ ہے، اسے چھوڑ کر کہاں جائیں؟ وہ چاہے قبول کریں یا نہ کریں، ہمارے لیے اس کے علاوہ کوئی اور بارگاہ نہیں ہے کہ اس کو چھوڑ کر دوسری چوکھٹ پر سر رکھیں۔ اﷲ تعالیٰ کو ان کی اس بات پر ایسا پیار آیا کہ فوراً آسمان سے آواز آئی    ؎
قبول است گرچہ ہنر  نیستت
کہ  جز  ما   پناہِ   دِگر   نیستت
اے شخص! تیری سب تہجد قبول ہے، اگرچہ تیرا ہنر اس قابل نہیں کہ اسے قبول کیا جائے، پھر بھی ہم قبول کرتے ہیں، کیوں کہ میرے سوا تیرا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ حاجی امداد اﷲ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں     ؎
نہ پوچھے سوا نیک کاروں کے گر تو
کہاں   جائے   بندہ   گنہگار  تیرا
اور ایک بزرگ سے فرمارہے ہیں    ؎
جس   گلستاں  کے  تم    گل  تر   ہو
خار اُس  بوستاں  کے  ہم   بھی  ہیں
صحبتِ اہل اﷲ کے فوائد کی عجیب مثالیں
مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک کانٹا رورہا تھا کہ میں نے صلحاء کی زبان سے سنا ہے کہ آپ کا نام سَتَّارُالْعُیُوْبِ ہے یعنی عیبوں کو چھپانے والا، لیکن آپ نے مجھے تو کانٹا بنایا ہے، میرا عیب کون چھپائے گا؟ مولانا رومی دیوانِ شمس تبریز میں فرماتے ہیں کہ اس کی زبانِ حال کی دعا پر اﷲ تعالیٰ نے اس کے اوپر پھول کی پنکھڑی پیدا کردی، تاکہ وہ پھول کے دامن میں اپنا منہ چھپا لے۔ بتائیے! گلاب کے پھول کے نیچے کانٹے ہوتے ہیں یا نہیں؟ مگر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کا ترجمہ کرنا آسان کام نہیں ہے 7 1
4 قرآنِ پاک میں شانِ رحمت کی تعلیم 8 1
5 بچوں کو سزا دینے کے طریقے 9 1
6 بغیر سمجھے قرآنِ پاک پڑھنا بھی ثواب سے خالی نہیں 9 1
7 توبہ کرنا کسی حال میں نہیں چھوڑنا چاہیے 12 1
8 اہل اﷲ کا ذکر فرشتوں کے ذکر سے افضل ہے 15 1
9 قرآنِ پاک کا محض لغت سے ترجمہ کرنا گمراہی ہے 20 1
10 حضرت آدم علیہ السلام کے نسیان کو عصیان سے کیوں تعبیر کیا گیا؟ 21 1
11 حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں ایک تفسیری غلط فہمی کا ازالہ 22 1
12 اہل علم کا علم کب مؤثر ہوگا؟ 23 1
13 حقیقی محبت صرف اﷲ کے لیے خاص ہے 25 1
14 بدنظری سنکھیا سے بڑازہر ہے 26 1
15 ہر صاحبِ نسبت کا عالم الگ ہوتا ہے 28 1
16 مخلوق کو ایذا پہنچانے والا صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 29 1
17 مذکورہ آیت میں ذکر اﷲ کی تفسیر 31 1
18 ذکر اﷲ کی پانچ تفسیریں 31 1
19 ذاکر اور غافل گناہ گار میں کیا فرق ہے؟ 32 1
20 اﷲ کے سواگناہوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا 34 1
21 گناہوں پر اصرار کی شرعی تعریف 35 1
23 اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی کے اثرات 36 1
24 خاصانِ خدا گناہوں پر اصرار کیوں نہیں کرتے؟ 37 1
25 گناہوں سے بچنے کا نسخہ 38 1
26 اﷲ کا ذکر روح کی غذا ہے 38 1
27 قرآنِ پاک سے فرقۂمعتزلہ کے ایک عقیدے کا رد 10 1
28 اہل اﷲ سے تعلق کا ایک عظیم الشان ثمرہ 10 1
29 اﷲ کے نام کی لذت بے مثل ہے 16 1
30 تعزیت تین دن تک کیوں مسنون ہے؟ 17 1
31 ہر گناہ میں دوزخ کی خاصیت ہے 18 1
32 عاشقِ مجاز اور عاشقِ خدا کے آنسوؤں میں فرق 18 1
33 اﷲ والے سارے عالم سے بے نیاز ہوتے ہیں 27 1
34 صحبتِ اہل اﷲ کے فوائد کی عجیب مثالیں 14 1
Flag Counter