Deobandi Books

لا زوال سلطنت

ہم نوٹ :

18 - 42
بس تھوڑی سی وہمی تکلیف ہوئی کہ نہ جانے اس کی صورت کیسی ہوگی؟ گو ماضی احتمالی استعمال کررہا ہے (ماضی احتمالی میں ہوگا یا ہوگی لگانا ضروری ہے) کہ نہ جانے کیسا ہوگا یا نہ جانے کیسی ہوگی؟ اس لیے یہ وہمی تکلیف زیادہ سے زیادہ تین منٹ رہے گی، لیکن پھر جان چھوٹ جائے گی۔نظر بچا کر آگے بڑھ گئے اور تکلیف ختم۔ اسی لیے خواجہ صاحب فرماتے تھے     ؎ 
ڈال  کر  ان  پر  نگاہِ   شوق    کو
جان آفت میں نہ ڈالی جائے  گی
ہر گناہ میں دوزخ کی خاصیت ہے
نفس دوزخ کی برانچ ہے، جو کچھ برانچ میں جمع کیا جاتا ہے وہ ہیڈ آفس میں جمع ہوجاتا ہے، جو مزاج ہیڈ آفس کا ہوتا ہے وہی برانچ کا ہوتا ہے، لہٰذا جو گناہ و نافرمانی نہیں چھوڑتا    اس کے دل میں دوزخ کی خاصیت یعنی بے چینی اور پریشانی شروع ہوجاتی ہے اور دوزخ کا مزاج ہے لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی10؎دوزخی کو نہ موت آئے گی نہ زندگی ملے گی۔ اسی طرح گنہگاروں کی زندگی ہوتی ہے کہ نہ ان کو موت آتی ہے نہ زندگی ملتی ہے۔ اِن ہی نادان عشاقِ مجازی کے لیے میں نے ایک شعر کہا ہے      ؎
نہ  نکلی  نہ   اندر   رہی  جانِ   عاشق
عجب  کشمکش  میں  رہی  جانِ  عاشق
عاشقِ مجاز اور عاشقِ خدا کے آنسوؤں میں فرق
اچھا ایک بات اور بھی عرض کردوں کہ اگر نظر بازی سے دنیا یا آخرت کا کوئی فائدہ ملتا،تو کہہ دیتے کہ چلو بھائی نظر بازی کا کوئی فائدہ تو ہے، مگر اس سے تو دنیا اور آخرت دونوں جہاں میں خدا کا عذاب ملتا ہے، نہ یہاں آرام نہ وہاں آرام۔اورحسن اتنی فانی چیز ہے کہ چند ہی دن میں چہرے کا جغرافیہ بدل جاتا ہے۔ کسی کی جوانی دیکھ کر شاعر غزل کہتا ہے اور ایک ایک
_____________________________________________
10؎   الاعلیٰ:13
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کا ترجمہ کرنا آسان کام نہیں ہے 7 1
4 قرآنِ پاک میں شانِ رحمت کی تعلیم 8 1
5 بچوں کو سزا دینے کے طریقے 9 1
6 بغیر سمجھے قرآنِ پاک پڑھنا بھی ثواب سے خالی نہیں 9 1
7 توبہ کرنا کسی حال میں نہیں چھوڑنا چاہیے 12 1
8 اہل اﷲ کا ذکر فرشتوں کے ذکر سے افضل ہے 15 1
9 قرآنِ پاک کا محض لغت سے ترجمہ کرنا گمراہی ہے 20 1
10 حضرت آدم علیہ السلام کے نسیان کو عصیان سے کیوں تعبیر کیا گیا؟ 21 1
11 حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں ایک تفسیری غلط فہمی کا ازالہ 22 1
12 اہل علم کا علم کب مؤثر ہوگا؟ 23 1
13 حقیقی محبت صرف اﷲ کے لیے خاص ہے 25 1
14 بدنظری سنکھیا سے بڑازہر ہے 26 1
15 ہر صاحبِ نسبت کا عالم الگ ہوتا ہے 28 1
16 مخلوق کو ایذا پہنچانے والا صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 29 1
17 مذکورہ آیت میں ذکر اﷲ کی تفسیر 31 1
18 ذکر اﷲ کی پانچ تفسیریں 31 1
19 ذاکر اور غافل گناہ گار میں کیا فرق ہے؟ 32 1
20 اﷲ کے سواگناہوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا 34 1
21 گناہوں پر اصرار کی شرعی تعریف 35 1
23 اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی کے اثرات 36 1
24 خاصانِ خدا گناہوں پر اصرار کیوں نہیں کرتے؟ 37 1
25 گناہوں سے بچنے کا نسخہ 38 1
26 اﷲ کا ذکر روح کی غذا ہے 38 1
27 قرآنِ پاک سے فرقۂمعتزلہ کے ایک عقیدے کا رد 10 1
28 اہل اﷲ سے تعلق کا ایک عظیم الشان ثمرہ 10 1
29 اﷲ کے نام کی لذت بے مثل ہے 16 1
30 تعزیت تین دن تک کیوں مسنون ہے؟ 17 1
31 ہر گناہ میں دوزخ کی خاصیت ہے 18 1
32 عاشقِ مجاز اور عاشقِ خدا کے آنسوؤں میں فرق 18 1
33 اﷲ والے سارے عالم سے بے نیاز ہوتے ہیں 27 1
34 صحبتِ اہل اﷲ کے فوائد کی عجیب مثالیں 14 1
Flag Counter