Deobandi Books

لا زوال سلطنت

ہم نوٹ :

25 - 42
دن میں اُسی کی روشنی ہے شب میں اُسی کی چاندنی ہے
سچ  تو یہ ہے کہ روئے یار شمس بھی ہے  قمر  بھی  ہے
اﷲ تعالیٰ کے نامِ پاک کی حلاوت، اﷲ تعالیٰ کا تعلق، نسبت مع اﷲ اور اولیاء کو جو مقامِ قرب اﷲ تعالیٰ نے دیا ہے، وہ اگر ہماری جانوں کو عطا ہوجائے تو سورج، چاند، ستارے اور ساری کائنات ہماری نگاہوں سے گر جائے۔اﷲ والے گو دنیا میں نظر آتے ہیں مگر ان کی جانیں عرشِ اعظم کا طواف کرتی ہیں۔ حضرت مولانا فضل رحمٰن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جب میں سجدہ کرتا ہوں تو اتنا مزہ آتا ہے کہ جیسے اﷲ نے میرا پیار لے لیا ہو۔ اسی کو ایک شاعر کہتا ہے  ؎
پردے اُٹھے ہوئے بھی ہیں اُن کی اِدھرنظربھی ہے
بڑھ کے  مقدر آزما سر بھی  ہے  سنگِ  در  بھی  ہے
حقیقی محبت صرف اﷲ کے لیے خاص ہے
محبت کو فراق سےلغۃبھی مناسبت نہیں ہے، لہٰذا جب لفظ محبت ادا کرتے ہیں تو دونوں ہونٹ مل جاتے ہیں۔ محبت کا لفظ کوئی ادا کر ہی نہیں سکتا اگر دونوں ہونٹ نہ ملائے، اگر دونوں ہونٹوں میں فراق ہے تو محبت کا لفظ بھی ادا نہیں ہوسکتا، تو عاشق محبوب کی جدائی کیسے برداشت کرسکتا ہے؟ لیکن دنیا میں جتنے بھی محبوب ہیں ان سب میں جدائی کی شان ہے، وہ ہر وقت ساتھ نہیں رہ سکتے، لہٰذا محبتِ حقیقی کا لُغَۃً صدق بھی محبتِ مجازی پر نہیں ہوسکتا۔ مثلاً اگر کسی کو بیوی سے محبت ہے تو وہ بیت الخلاء جائے گی یا نہیں؟ یا وہاں بھی اس کے ساتھ جاؤگے؟ تو اتنی دیر کی جدائی تو ہوئی۔ کوئی کسی کا کتنا ہی محبوب ہو،مرسکتا ہے یا نہیں؟ لیکن اﷲ تعالیٰ کی ذات ایسی ہے کہ ہر وقت ساتھ ہے، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ان کا ذکرکرسکتے ہیں، ان کو یاد کرسکتے ہیں، رات کو بے وضو سونے کے لیے لیٹے تو بھی ان کو یاد کرسکتے ہیں، کروٹ بدلیں تو ان کا نام لیں۔
یَذۡکُرُوۡنَ اللہَ  قِیَامًا وَّ قُعُوۡدًا وَّ عَلٰی جُنُوۡبِہِمۡ18؎
_____________________________________________
18؎  اٰل عمرٰن: 191
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کا ترجمہ کرنا آسان کام نہیں ہے 7 1
4 قرآنِ پاک میں شانِ رحمت کی تعلیم 8 1
5 بچوں کو سزا دینے کے طریقے 9 1
6 بغیر سمجھے قرآنِ پاک پڑھنا بھی ثواب سے خالی نہیں 9 1
7 توبہ کرنا کسی حال میں نہیں چھوڑنا چاہیے 12 1
8 اہل اﷲ کا ذکر فرشتوں کے ذکر سے افضل ہے 15 1
9 قرآنِ پاک کا محض لغت سے ترجمہ کرنا گمراہی ہے 20 1
10 حضرت آدم علیہ السلام کے نسیان کو عصیان سے کیوں تعبیر کیا گیا؟ 21 1
11 حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں ایک تفسیری غلط فہمی کا ازالہ 22 1
12 اہل علم کا علم کب مؤثر ہوگا؟ 23 1
13 حقیقی محبت صرف اﷲ کے لیے خاص ہے 25 1
14 بدنظری سنکھیا سے بڑازہر ہے 26 1
15 ہر صاحبِ نسبت کا عالم الگ ہوتا ہے 28 1
16 مخلوق کو ایذا پہنچانے والا صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 29 1
17 مذکورہ آیت میں ذکر اﷲ کی تفسیر 31 1
18 ذکر اﷲ کی پانچ تفسیریں 31 1
19 ذاکر اور غافل گناہ گار میں کیا فرق ہے؟ 32 1
20 اﷲ کے سواگناہوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا 34 1
21 گناہوں پر اصرار کی شرعی تعریف 35 1
23 اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی کے اثرات 36 1
24 خاصانِ خدا گناہوں پر اصرار کیوں نہیں کرتے؟ 37 1
25 گناہوں سے بچنے کا نسخہ 38 1
26 اﷲ کا ذکر روح کی غذا ہے 38 1
27 قرآنِ پاک سے فرقۂمعتزلہ کے ایک عقیدے کا رد 10 1
28 اہل اﷲ سے تعلق کا ایک عظیم الشان ثمرہ 10 1
29 اﷲ کے نام کی لذت بے مثل ہے 16 1
30 تعزیت تین دن تک کیوں مسنون ہے؟ 17 1
31 ہر گناہ میں دوزخ کی خاصیت ہے 18 1
32 عاشقِ مجاز اور عاشقِ خدا کے آنسوؤں میں فرق 18 1
33 اﷲ والے سارے عالم سے بے نیاز ہوتے ہیں 27 1
34 صحبتِ اہل اﷲ کے فوائد کی عجیب مثالیں 14 1
Flag Counter