Deobandi Books

لا زوال سلطنت

ہم نوٹ :

34 - 42
مصداق ہوگے یعنی اپنے گناہوں سے استغفار کرو گے اور استغفار جب کامل ہوگا جب ثُمَّ تُوْبُوْا اِلَیْہِ کے مصداق ہوکر آیندہ کے لیے عزم کروگے کہ اب کبھی گناہ نہیں کریں گے، چاہے یہ عزم ہزاروں دفعہ ٹوٹ جائے۔ آپ ٹوٹنے کے ذمہ دار نہیں ہیں، توڑنے کے ذمہ دار ہیں، توبہ قصداً نہ توڑیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ حکیم الامت فرماتے ہیں کہ گناہ کے تقاضے کے وقت پوری ہمت کرو کہ جان دے دیں گے مگر گناہ نہیں کریں گے، خود ہمت کرو، خدا سے ہمت کی دعا مانگو اور خاصانِ خدا سے ہمت کی دعا کی درخواست کرتے رہو، ان شاء اﷲ سلوک طے ہوجائے گا۔
اﷲ کے سواگناہوں کو  کوئی معاف نہیں کرسکتا
آگے فرماتے ہیں:وَ مَنۡ یَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللہُاﷲ کے سوا کوئی تم کو معاف نہیں کرسکتا۔اگر سارا عالم امریکہ، روس، جاپان کیا بلکہ بالفرض ساری دنیا کے اولیاء اﷲ اور قطب مل کر کہہ دیں کہ تمہاری بد نگاہی ہم نے معاف کردی، تو ان کے کہنے سے یہ گناہ ہرگز معاف نہیں ہوگا جب تک اﷲ تعالیٰ معاف نہ فرما دیں۔ جب حضرت یعقوب علیہ السلام نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنوئیں میں ڈالنے والے بھائیوں سے کہا کہ میں نے تمہیں معاف کردیا اور تمہارے لیے استغفار کردیا، تو علامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ لکھتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ اے بابا! آپ نبی تو ہیں مگر خدا نہیں ہیں، بھائی یوسف نے ہمیں معاف کردیا، بابا نے     بھی معاف کردیا، لیکن بابا کے اوپر جو بڑے مالک ربّ العالمین ہیں، اگر انہوں نے ہمیں معاف نہیں کیاتو پھر معلوم نہیں ہمارا کیا ہوگا، لہٰذا خدا سے بھی معاف کرادیجیے۔ علامہ آلوسی  رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت یعقوب علیہ السلام بیسیوں برس تک روتے رہے کہ اے اﷲ! میرے بیٹوں کی مغفرت کے لیے وحی نازل فرمادیجیے۔ ایک دن جبرئیل علیہ السلام آئے اور فرمایا کہ بذریعۂ وحی آپ کے بیٹوں کی توبہ قبول ہونے کی بشارت آگئی۔ پھر فَقَامَ الشَّیْخُ انہوں نے سب سے آگے حضرت یعقوب علیہ السلام کو کھڑا کیا، ان کے پیچھے حضرت یوسف علیہ السلام کو کھڑا کیا ثُمَّ قَامَ اِخْوَانَہٗ خَلْفَ یُوْسُفَ پھر حضرت یوسف علیہ السلام کے ان مجرم بھائیوں کو کھڑا کیا جنہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنوئیں میں ڈالا تھا۔ اس 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کا ترجمہ کرنا آسان کام نہیں ہے 7 1
4 قرآنِ پاک میں شانِ رحمت کی تعلیم 8 1
5 بچوں کو سزا دینے کے طریقے 9 1
6 بغیر سمجھے قرآنِ پاک پڑھنا بھی ثواب سے خالی نہیں 9 1
7 توبہ کرنا کسی حال میں نہیں چھوڑنا چاہیے 12 1
8 اہل اﷲ کا ذکر فرشتوں کے ذکر سے افضل ہے 15 1
9 قرآنِ پاک کا محض لغت سے ترجمہ کرنا گمراہی ہے 20 1
10 حضرت آدم علیہ السلام کے نسیان کو عصیان سے کیوں تعبیر کیا گیا؟ 21 1
11 حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں ایک تفسیری غلط فہمی کا ازالہ 22 1
12 اہل علم کا علم کب مؤثر ہوگا؟ 23 1
13 حقیقی محبت صرف اﷲ کے لیے خاص ہے 25 1
14 بدنظری سنکھیا سے بڑازہر ہے 26 1
15 ہر صاحبِ نسبت کا عالم الگ ہوتا ہے 28 1
16 مخلوق کو ایذا پہنچانے والا صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 29 1
17 مذکورہ آیت میں ذکر اﷲ کی تفسیر 31 1
18 ذکر اﷲ کی پانچ تفسیریں 31 1
19 ذاکر اور غافل گناہ گار میں کیا فرق ہے؟ 32 1
20 اﷲ کے سواگناہوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا 34 1
21 گناہوں پر اصرار کی شرعی تعریف 35 1
23 اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی کے اثرات 36 1
24 خاصانِ خدا گناہوں پر اصرار کیوں نہیں کرتے؟ 37 1
25 گناہوں سے بچنے کا نسخہ 38 1
26 اﷲ کا ذکر روح کی غذا ہے 38 1
27 قرآنِ پاک سے فرقۂمعتزلہ کے ایک عقیدے کا رد 10 1
28 اہل اﷲ سے تعلق کا ایک عظیم الشان ثمرہ 10 1
29 اﷲ کے نام کی لذت بے مثل ہے 16 1
30 تعزیت تین دن تک کیوں مسنون ہے؟ 17 1
31 ہر گناہ میں دوزخ کی خاصیت ہے 18 1
32 عاشقِ مجاز اور عاشقِ خدا کے آنسوؤں میں فرق 18 1
33 اﷲ والے سارے عالم سے بے نیاز ہوتے ہیں 27 1
34 صحبتِ اہل اﷲ کے فوائد کی عجیب مثالیں 14 1
Flag Counter