Deobandi Books

لا زوال سلطنت

ہم نوٹ :

8 - 42
قرآنِ پاک میں شانِ رحمت کی تعلیم
اﷲ تعالیٰ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتے ہیں اَلرَّحۡمٰنُ  عَلَّمَ  الۡقُرۡاٰنَ3؎ قرآن رحمٰن نے سکھایا ہے۔ جب قرآن اﷲ تعالیٰ نے سکھایا ہے، تو اسے صرف لغت سے مت حل کرو۔قرآن کے درست معنیٰ وہی ہیں جو اﷲ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو سکھائے۔ یہاں ایک بات یاد آئی کہ حضرت شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ اﷲ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، لیکن اﷲ تعالیٰ نے اَلرَّحْمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ میں صفتِ رحمٰن ہی کو کیوں نازل فرمایا؟ اس لیے کہ قیامت تک کے معلمینِ قرآن کو یعنی قرآن پڑھانے والوں کو یہ سبق مل جائے کہ بچوں کو شانِ رحمت سے پڑھاؤ، قصائی کی طرح ان کی پٹائی مت کرو، ورنہ وہ مدرسے سے نفرت کرکے انگریزی اسکولوں میں بھاگ جائیں گے۔
مجھے یاد ہے کہ۱۹۶۴؁ء میں مسجد شہداء لاہور میں صوفی غلام سرور صاحب کے یہاں ایک صاحب حضرت پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ کے پاس روتے ہوئے آئے کہ حضرت میرا ایک ہی بیٹا تھا، قاری صاحب کے پاس حافظ ہونے کے لیے بھیجا تھا، ایک دن انہوں نے سبق یاد نہ ہونے پر بچے کی گردن جھکائی اور پیٹھ پر ایک گھونسہ مارا، گھونسہ بائیں طرف عینِ دل کے مقابل لگا اور بچے کا ہارٹ فیل ہوگیا،یہ کہہ کر وہ شخص زار و قطار رونے لگا۔ حضرت نے فرمایا کہ ایسے قصائیوں کو خدا ہدایت دے۔ علامہ شامی ابنِ عابدین رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ نابالغ بچےکو ڈنڈے سے مارنا بھی جائز نہیں ہے، شدید ضرورت پر استاد ہلکے ہاتھ سے مارے، وہ بھی تین تھپڑ سے زیادہ نہیں۔اِیَّاکَ اَنْ تَضْرِبَ فَوْقَ الثَّلَاثِ فَاِنَّکَ اِذَا ضَرَبْتَ فَوْقَ الثَّلَاثِ اِقْتَصَّ اللہُ مِنْکَ4؎  علامہ شامی لکھتے ہیں کہ جو تین مرتبہ سے زیادہ مارے گا قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ ایسے استاد سے قصاص لے گا۔ اور غصےکی حالت میں ہرگز سزا نہ دے، جب غصہ ٹھنڈا ہوجائے پھر سوچے کہ کتنی سزا مناسب ہوگی۔ غرض تین تھپڑ سے زیادہ مارنا یا بہت زور سے مارنا جائز نہیں، وہ بھی سخت ضرورت پر، ورنہ عام حالات میں بہت رحمت اور محبت سے بچوں کو پڑھاؤ۔
_____________________________________________
3؎   الرحمٰن:1۔2ردالمحتار علی الدر المختار:352/1،دارالفکر،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کا ترجمہ کرنا آسان کام نہیں ہے 7 1
4 قرآنِ پاک میں شانِ رحمت کی تعلیم 8 1
5 بچوں کو سزا دینے کے طریقے 9 1
6 بغیر سمجھے قرآنِ پاک پڑھنا بھی ثواب سے خالی نہیں 9 1
7 توبہ کرنا کسی حال میں نہیں چھوڑنا چاہیے 12 1
8 اہل اﷲ کا ذکر فرشتوں کے ذکر سے افضل ہے 15 1
9 قرآنِ پاک کا محض لغت سے ترجمہ کرنا گمراہی ہے 20 1
10 حضرت آدم علیہ السلام کے نسیان کو عصیان سے کیوں تعبیر کیا گیا؟ 21 1
11 حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں ایک تفسیری غلط فہمی کا ازالہ 22 1
12 اہل علم کا علم کب مؤثر ہوگا؟ 23 1
13 حقیقی محبت صرف اﷲ کے لیے خاص ہے 25 1
14 بدنظری سنکھیا سے بڑازہر ہے 26 1
15 ہر صاحبِ نسبت کا عالم الگ ہوتا ہے 28 1
16 مخلوق کو ایذا پہنچانے والا صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 29 1
17 مذکورہ آیت میں ذکر اﷲ کی تفسیر 31 1
18 ذکر اﷲ کی پانچ تفسیریں 31 1
19 ذاکر اور غافل گناہ گار میں کیا فرق ہے؟ 32 1
20 اﷲ کے سواگناہوں کو کوئی معاف نہیں کرسکتا 34 1
21 گناہوں پر اصرار کی شرعی تعریف 35 1
23 اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی کے اثرات 36 1
24 خاصانِ خدا گناہوں پر اصرار کیوں نہیں کرتے؟ 37 1
25 گناہوں سے بچنے کا نسخہ 38 1
26 اﷲ کا ذکر روح کی غذا ہے 38 1
27 قرآنِ پاک سے فرقۂمعتزلہ کے ایک عقیدے کا رد 10 1
28 اہل اﷲ سے تعلق کا ایک عظیم الشان ثمرہ 10 1
29 اﷲ کے نام کی لذت بے مثل ہے 16 1
30 تعزیت تین دن تک کیوں مسنون ہے؟ 17 1
31 ہر گناہ میں دوزخ کی خاصیت ہے 18 1
32 عاشقِ مجاز اور عاشقِ خدا کے آنسوؤں میں فرق 18 1
33 اﷲ والے سارے عالم سے بے نیاز ہوتے ہیں 27 1
34 صحبتِ اہل اﷲ کے فوائد کی عجیب مثالیں 14 1
Flag Counter