Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

47 - 50
خواہشات اور جاہی سے مراد عُجب اور تکبر ہے اور تکبر کا مرض خواہشاتِ نفسانیہ سے زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ شہوت اور نفسانی خواہشات سے تو آدمی اپنے کو حقیر سمجھتا ہے، لہٰذا اس سے جلد توبہ نصیب ہوجاتی ہے، لیکن کبر کا نشہ بڑی مشکل سے جاتا ہے۔ شیخ کی خدمت میں پڑا رہے، خوب ڈانٹ ڈپٹ کھائے، کم سے کم چالیس دن کسی اﷲ والے کے پاس لگالے ان شاء اﷲ حالات بدل جائیں گے، صاحبِ نسبت ہوجائے گا، دل خود کہہ دے گا کہ کوئی چیز آگئی اور بزبانِ حال خواجہ صاحب کی طرح اپنے شیخ  کو خطاب کرکے کہے گا      ؎
تو  نے  مجھ  کو  کیا  سے  کیا  شوقِ  فراواں  کردیا
پہلے جاں  پھر  جانِ  جاں  پھر   جانِ   جاناں کردیا
بس چند دن کی مشقت ہے زیادہ نہیں ہے     ؎
سر  شکستہ  نیست   ایں سر   را  مبند
یک دو  روزے جہد کن باقی بخند
خواجہ صاحب فرماتے ہیں   ؎
پہنچنے میں ہوگی جو  بے  حد  مشقت 
تو  راحت بھی کیا  انتہائی  نہ   ہوگی
اﷲ والا بننے کا نسخہ
جس دن ہر گناہ سے چھٹکارامل جائے گا، جتنے کانٹے ہیں سب نکل جائیں گے، اس دن معلوم ہوگا کہ دنیا ہی میں جنت مل گئی۔ مجاہدہ زیادہ دن کا نہیں ہوتا، کچھ دن کے بعدہلکا ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس کے بر عکس بدپرہیزی کرنے سے اور آنکھوں کو خراب کرنے سے چین حاصل کرنے کا تصور پاگل پن اور حماقت ہے، اس کی نحوست سے دنیا بھی تلخ اور آخرت بھی تلخ، نہ دنیا میں چین نہ آخرت میں چین۔ بس سمجھ لو مجاہدہ چند دن کی بات ہے، مگر یہ سودا بہت ہی سستا ہے، تھوڑا ساغم اٹھالے، اﷲ کے لیے ہمت کر لے، پھر چند دن کے بعد مجاہدہ بھی ہلکا ہوجاتا ہے۔ آج جو نظر بچانا مشکل ہے، چند دن کے بعد وہ نظر بچانا بھی صالحین کے ماحول میں آسان ہوجاتا ہے اور آہستہ آہستہ وہ صاحبِ نسبت اور اﷲ والا ہوجاتا ہے، خدائے تعالیٰ کی حفاظت میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter