Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

40 - 50
گے:یہ خون کیوں بہہ رہا ہے؟ یہ عجیب ادا ہے، یہ بھی محبوبانہ ادا ہے، اﷲ تعالیٰ پوچھیں گے کہ یہ خون کیسے بہہ رہا ہے؟ حالاں کہ جانتے ہیں کہ میری ہی راہ میں سب کچھ ہوا، لیکن اس سوال سے ان کے عاشقوں کو اتنا مزہ آئے گا اور اس کا جواب دینے میں اتنا مزہ آئے گا کہ اے خدا! آپ کی راہ میں یہ سب کچھ ہوا۔ اور ان کے زخموں سے تازہ خون بہتا رہے گا۔
شہادت کے متعلق ایک جدید علم
تو صرف دنیا کی تاریخ کے اوراق میں ان کی وفاداری رجسٹرڈ نہیں ہوئی، بلکہ میدانِ محشر میں بھی جب ساری کائنات موجود ہوگی اﷲ تعالیٰ اپنے عاشقوں کی داستانِ محبت کو نشر کریں گے، کیوں کہ یہ تاریخ اُن کی نظروں سے نہیں گزری جو قبروں میں یہ تاریخ رقم ہونے سے پہلے پہنچ گئے تھے، لہٰذا قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ سارے عالم کو جمع کردیں گے اور میدانِ محشر میں اپنے عاشقوں کی وفاداری کو ماضی حال اورمستقبل کے سارے انسانوں کو دکھائیں گے کہ دیکھو!یہ ہیں ہمارے عاشق کہ ابھی تک ان کا خون بہہ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آج مجھے یہ ایک نیا عنوان عطا فرمایا کہ شہیدوں کا تذکرہ خالی دنیا کی تاریخ میں نہیں رقم کیا جائے گا،کیوں کہ جو ماضی میں گزر گئے ان کو کیسےپتا چلے گا کہ ان کے بعد اﷲ کے کس عاشق کی گردن کٹی، اس لیے اﷲ تعالیٰ نے اپنے نبی کی زبان سے اپنے عاشقوں کی اس وفاداری کو بیان فرمایا کہ قیامت کے دن جب شہیدوں کو اٹھایا جائے گا، تو ان کے زخموں سے تازہ خون بہتا ہوگا۔کسی کی گردن کٹی، کسی کا ہاتھ کٹا، کسی کے تیر لگے، سب کو اسی حالت میں اٹھایا جائے گا، تاکہ دنیا میں جو تاریخ انہوں نے اپنے خون سے لکھی تھی، آخرت میں بھی عشق و وفاداری کی یہ تاریخ سارے عالم پر روشن ہوجائے، کیوں کہ اس دن حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک کے سارے انسان جمع ہوں گے،اس دن اﷲ تعالیٰ اپنے عاشقوں کی قدروقیمت لگائیں گے کہ  دیکھو  میں نے تم کو یہ عزت بخشی۔
آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت
تو اﷲ تعالیٰ نے اپنی دوصفت بیان کیں، ایک عزیز یعنی زبردست طاقت والا، 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter