Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

30 - 50
ان کی کھال اُتار دوں ، انہوں نے میرے شیخ اور بزرگ کے ساتھ ایسا معاملہ کیا۔ شیخ نے کہا     ؎
می  شناسم  من  گناہ  خویش  را
خوب می دانم سبب ایں نیش  را
 میں اپنے گناہ کو خوب سمجھتا ہوں، یہ جو بچھو نے مجھے ڈنک مارا یعنی ڈاکوؤں نے جو مجھے ستایا، تو میں نے اپنے اﷲ سے ایک عہد کیا تھا، اس عہد کو میں نے توڑ دیا، لہٰذا یہ اس کی سزا ہے، آپ ان کو چھوڑ دیں، معاف کردیں،یہ ان کا قصور نہیں ہے۔
تو میرے دوستو! اﷲ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے اور اس کو باقی رکھنے کے لیے تقویٰ کی ضرورت ہے اور تقویٰ کے لیے صحبتِ اہل اﷲ کی ضرورت ہے، ان کی برکت سےسمجھ ملتی ہے۔ یہ بات حضرت مولانا مسیح اﷲ خان صاحب جلال آبادی نے فرمائی، اس لیے ان کی بات نقل کررہا ہوں، یہ مال ابھی ملا ہے، لاہور میں تین دن کا اجتماع تھا، میں جمعہ کی شام کو گیا تھا اور کل گیارہ بجے آیا ہوں، تو وہاں حضرت مولانا مسیح اﷲ خان صاحب جلال آبادی جلال آباد سے تشریف لائے تھے، جلال آباد تھانہ بھون سے قریب ہے۔ حضرت کو میں نے تھانہ بھون میں بھی دیکھا تھا، یہ وہاں آئے اور تھانہ بھون میں حاجی امداد اﷲ صاحب کے حجرے میں دورکعت نماز پڑھی، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ یہ اﷲ والے کیسے برکت لوٹتے ہیں کہ بزرگوں کے مصلیٰ پر نماز پڑھنا بھی اپنے لیے برکت سمجھتے ہیں۔
تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے
تو حضرت نے فرمایا کہ اصلاح بغیر شیخ کے نہیں ہوتی، نہ عبادت سے ہوتی ہے، نہ علم سے ہوتی ہے، شراب چھوڑنا آسان ہے، کیوں کہ خاندان بھی طعنہ دے رہا ہے، محلے والے بھی طعنہ دے رہے ہیں، برادری بھی بائیکاٹ کیے ہوئے ہے کہ یہ شرابی ہے، لہٰذا شراب چھوڑنا آسان ہے۔کبھی مخلوق کے ڈر سے یا خاندانی شرافت اور بدنامی کے خوف سے آدمی ظاہری گناہ چھوڑ دیتا ہے،لیکن تکبر کا نشہ، اپنے کو بڑا سمجھنے کا نشہ شراب سے زیادہ حرام ہے لیکن اس کا پتا خود اس کو نہیں ہوتا، وہ تو اہل اﷲ ایکسرے کرتے ہیں، تب پتا چلتا ہے کہ اس کے اندر بڑائی کا نشہ آگیا ہے۔یہ بات مسیح اﷲ خان صاحب نے فرمائی کہ شراب حرام ہے، مگرتکبر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter