Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

27 - 50
سی آر، ٹی وی اور فلمی گانے سننے جیسے گناہوں میں مبتلا ہیں۔ میرے دوستو! اپنی موت کے وقت کو ہر وقت سامنے رکھو۔ حدیثِ پاک میں ہے:
اَکْثِرُوْا ذِکْرَ ھَاذِمِ اللَّذَّاتِ یَعْنِی الْمَوْتَ10؎ 
کہ کثرت سے موت کو یاد کرو۔ اس سے آنکھیں کھل جائیں گی، دل کا زنگ دور ہوجائے گا، دنیا کی حقیقت سمجھ میں آجائے گی۔ میرا شعر ہے     ؎
یوں تو دنیا  دیکھنے میں کس قدر خوش رنگ تھی
قبر  میں  جاتے  ہی  دنیا  کی حقیقت کھل  گئی
دنیاوی محبت کی بے ثباتی
جب قبر میں جنازہ اُترا تو معلوم ہوا بیوی صاحبہ جن کے لیے مرتے تھے، وہ بھی دوسری شادی کی فکر میں لگ گئیں اور دوسرے شوہر کی تلاش شروع ہوگئی۔
لاہور میں ایک صاحب میرے پیر بھائی ہیں، بہت بڑے افسر ہیں، ان کے اولاد نہیں تھی مگر بیوی سے شدید محبت تھی، اتنی محبت تھی کہ بیوی کے مرنے کے بعد روزانہ ایک گھنٹہ قبر پر بیٹھتے تھے تب جا کر ان کو تسلی ہوتی تھی، گھر میں کوئی اولاد تو تھی نہیں، تو بیوی کی چادر، اس کا بستر، اس کی ایک ایک چیز ویسے ہی بچھائے ہوئے تھے، روزانہ اس کے بستر کو دیکھ کر، اس کی چار پائی کو دیکھ کر اور اس کے کپڑوں کو دیکھ کر اسے یاد کرتے تھے۔ بزرگوں نے مشورہ دیا کہ دوسری شادی کرلو، شریعت میں جائز ہے، اﷲ کی شان کہ چالیس سال کی ایک لڑکی ایم ایس سی پاس ہندوستان سے آئی، اِن کی رشتہ دارتھی، بہرحال اس خاتون سے رشتہ لگ گیا، شادی ہوگئی۔ 
اب میں نے ان سے پوچھا، تو معلوم ہوا کہ اب قبر پر نہیں جاتے اور بستر کی چادر بھی بدل گئی، اب وہ نئی بیوی کی اتنی تعریف کرتے ہیں کہ صاحب بڑی اچھی لڑکی مل گئی،اس کے سارے بال کالے ہیں جبکہ میں ساٹھ سال کا ہوں اور وہ میری اتنی خدمت کرتی ہے،حالاں کہ 
_____________________________________________
10؎   جامع الترمذی:57/2،باب ماجاء فی ذکر الموت،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter