Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

26 - 50
مصروفیات سے چھٹی پاکر اور بیوی بچوں سے الگ ہوکر دس منٹ اﷲ کے پاس بیٹھ جاؤ     ؎
تمنا ہے کہ اب کوئی  جگہ ایسی کہیں  ہوتی
اکیلے بیٹھے رہتے یاد ان کی دل نشیں ہوتی
لیکن گھر سے نہ بھاگو، گھر ہی میں رہو مگر مصلیٰ بچھالو، کعبہ رُو ہو جاؤ تاکہ کوئی تمہیں بلا نہ سکے، دس منٹ تنہائی میں اﷲ کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالواور اﷲ کا نام لے کر دیکھو کہ کیا ملتا ہے؟ مگر آہستہ آہستہ ملتا ہے، جیسے بچہ روزانہ بڑھتا ہے لیکن پتا نہیں چلتا۔ اب اگر کوئی روزانہ اپنے بیٹے کو فیتہ لگاکر ناپے کہ آج کتنا بڑھا، آج کتنا بڑھا تو کچھ فرق نہیں معلوم ہوگا، لیکن چھ مہینے بعد ناپے تو فرق پتا چل جائے گا۔ اسی طرح اﷲ کو یاد کرنا شروع کردو، ان شاء اﷲ سال چھ مہینے کے بعد معلوم ہوگا کہ دل کی دنیا بدلی ہوئی ہے، اﷲ کا نور دل میں آرہا ہے اور ہم کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں  ؎
وہ ان کا رفتہ رفتہ بندۂ بے دام  ہوتا ہے
محبت کے اسیروں کا یہی انعام ہوتا ہے
بندہ آہستہ آہستہ اﷲ تعالیٰ کا ہوتا چلا جاتا ہے۔ اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں کہ میرے بندے نوافل کے ذریعے میرے اتنے مقرب ہوجاتے ہیں کہ میں ان کی آنکھ ہوجاتا ہوں وہ میری آنکھ سے دیکھتے ہیں،میں ان کے کان ہوجاتا ہوں وہ میرے کان سے سنتے ہیں، میں ان کا ہاتھ بن جاتاہوں وہ میرے ہاتھ سے پکڑتے ہیں، کیا شان ہوتی ہے اولیاء اﷲ کی!
موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی
جتنے لوگ آج کما کر مونچھوں پر تاؤ دے رہے ہیں اور کئی کئی بلڈنگ بنا کے بیٹھے ہوئے ہیں، مرنے کے بعد جب جنازہ اُترے گا تب ان سے پوچھو کہ سیٹھ صاحب زمین کے نیچے کتنا مال لائے ہو؟ کتنے ٹیلی فون سیٹ لائے ہو؟ کتنے صوفے اور کتنے قالین لائے ہو؟ اور بعض لوگ جو امیر ہیں واقعی قالین بچھائے ہوئے ہیں، لیکن بعض لوگ جو فقیر مسکین ہیں، دنیاوی حالت اچھی نہیں ہے، وہ اپنی آخرت بھی اچھی بنانے کی فکر نہیں کرتے، نامحرموں کو دیکھ کر حرام نظروں کے ذریعے آنکھوں میں حرام لذتوں کے شامی کباب گھسیڑ رہے ہیں، وی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter