Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

10 - 50
میرے ایک دوست تھے جو بڑے رئیس تھے، میرے پیر بھائی بھی تھے، کہنے لگے کہ ایک غریب کو میں نے تین دفعہ دس دس ہزار روپے دیے کہ کوئی دوکان کھول لے۔ پہلے زمانے کا دس ہزارآج کے پچاس ہزار کے برابر تھا۔ تو انہوں نے کہا کہ تم مجھ سے بار بار مدد مانگتے ہو اور مجھے پریشان کرتے ہو، اس سے اچھا ہے کہ یہ لو دس ہزار روپے اور دوکان کھول لو، تاکہ میں تمہاری مدد سے چھٹی پاجاؤں۔ چند مہینوں کے بعد اس نے کہا کہ صاحب وہ رقم تو ڈوب گئی، برکت ہی نہیں ہوئی، تجارت فیل ہوگئی۔ پھر دس ہزار دیے کہ شاید اب سنبھل جائے۔ غرض تین دفعہ دس دس ہزار روپے دیے، جب تینوں دفعہ اس نے کہا کہ تجارت ڈوب گئی، خسارہ ہوگیا، تب انہوں نے مجھ سے کہا کہ خدا جس کے لیے رزق کی برکت کا فیصلہ نہ کرے اور دنیا بھر چاہے کہ وہ بابرکت روزی کا مالک ہوجائے اور اس کی روزی میں وسعت و کشادگی ہوجائے، تو یہ بندوں کے اختیار میں نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے سب اپنے اختیار میں رکھا ہے۔
ایک مرتبہ ڈھاکہ سے ایک خط آیا کہ ایک سانپ نکلا اور چاروں طرف پکی زمین، پکی دیوار تھی، پھر وہ اچانک غائب ہوگیا، کوئی سوراخ بھی نہیں ملا جس میں وہ گھس جاتا، اس کے بعد سے میری دوکان میں برکت نہیں رہی، جو روپیہ پیسہ کماتا ہوں توحساب کے رجسٹر میں تو برکت معلوم ہوتی ہے، لیکن جب گنتا ہوں تو کچھ برکت معلوم نہیں ہوتی۔  میں نے ان کو خط میں لکھا کہ میں نے تو قرآنِ پاک میں یہ پڑھا ہے: اَللہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ  وَ یَقۡدِرُ3 ؎اللہ جس کی روزی چاہتے ہیں بڑھا دیتے ہیں اور جس کی چاہتے ہیں کم کردیتے ہیں، لیکن آپ کے اس خط سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے روزی کےگھٹانے بڑھانے کا اختیار سانپوں کے حوالے کردیا۔ بس انہوں نے روتے ہوئے پھر خط لکھاکہ معافی چاہتا ہوں، آپ نے عقیدہ صحیح کردیا۔
سنت اور بدعت کی مثال
تو اصل تو عقیدے کی اصلاح ہے،ورنہ عمل میں جان نہیں آئے گی جیسے ایک کے دائیں طرف صفر رکھو تو دس بنتا ہے، ایک صفر اور بڑھایا تو سوبنتا ہے، لیکن اگر ایک نہ ہو اور صفر
_____________________________________________
3 ؎   الرعد  :26
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter