Deobandi Books

آداب محبت

ہم نوٹ :

44 - 50
نہ جانے کیا سے کیا ہوجائے میں کچھ کہہ نہیں سکتا 
جو دستارِ   فضیلت   گم   ہو   دستارِ    محبت   میں
اگر علماء اپنی دستارِ فضیلت کو اﷲ والوں کی جوتیوں میں ڈال دیں، کچھ دن نفس کو مٹالیں، تو واﷲ! کہتا ہوں دس سال جو درسِ نظامی پڑھا ہے، اس کے بعد ان کی تقریر میں وہ اثرنہیں آسکتا جو سال، چھ مہینے، چالیس دن کسی ولی اﷲ کے ہاں اس طرح رہنے سے آجائے گا کہ خانقاہ سے ایک سیکنڈ کو بھی باہر نہ نکلیں، کھانا اندر منگالیں، مخلوق نظر ہی نہ آئے، بس اﷲہی اﷲ نظر آئے، ہر وقت ذکر و فکر میں مشغول رہیں اور کسی سے زیادہ بات چیت بھی نہ کریں، بس شیخ کی صحبت میں رہیں، کتب بینی کریں، بزرگوں کے ملفوظات و مواعظ دیکھیں، ذکر کریں اور خاموش بیٹھے رہیں۔
ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے
جنہوں نے اﷲ والوں کی جوتیوں میں اپنے نفس کو مٹایا، خدائے تعالیٰ نے ان کی تقریر میں،تحریر میں، ہربات میں اثر رکھ دیا۔مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ اورحکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کو کیا ہوگیا تھا کہ حاجی امداد اﷲ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کی خدمت میں گئے،حالاں کہ یہ خود بہت بڑے عالم تھے، کم علم نہیں تھا ان کا۔ دوستو! اسی لیے کہتا ہوں کہ شیطان بہت بڑا عابد بھی تھا اور بہت بڑا عالم بھی تھا، لیکن شیطان دو طبقوں کو سبق دے گیا۔ ایک عابدوں کو کہ عابدو! عبادت کا نشہ تم کو اﷲ سے مردود کر سکتا ہے اور ایک سبق عالمو ں کو دے گیا کہ عالمو! علم کا نشہ بھی تم کو اﷲ سے مردود کر سکتا ہے، کیوں کہ شیطان کاعلم سب سے زیادہ تھا، شیطان بہت بڑا عالم تھا اور اب بھی ہے۔ مولانا تھا نوی فرماتے ہیں کہ ہم کو تو اپنے نبی ہی کی ساری شریعت یاد نہیں اور اس کو تمام نبیوں کی شریعت یادہے، کیوں کہ اس نے ہر نبی کا زمانہ دیکھا ہوا ہے، اس لیے بڑے بڑے علماء کو اس نے پٹخ دیا۔
امام فخرالدین رازی کے انتقال کے وقت شیطان آیا اور توحید پر اِشکال قائم کرنے لگا، امام فخرالدین رازی نے توحید پر ننانوے دلائل دیے لیکن شیطان نے سب کی کاٹ کردی، ان کے سارے دلائل کو اپنے دلائل سے رد کردیا۔ آخر کار ان کے شیخ سلطان نجم الدین کبریٰ کو اﷲ تعالیٰ نے ان کی حالت سے مطلع فرمادیا، وہ اس وقت وضو کررہے تھے، انہوں نے وضو کا لوٹا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 رِیا (دکھاوا) کسے کہتے ہیں؟ 8 1
4 سنت اور بدعت کی مثال 10 1
5 حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ کا عاشقانہ ترجمہ 12 1
6 اسلاف میں شیخ کی کیا عظمت تھی 15 1
7 شیخ کی شفقت و محبت کی مثال 19 1
8 راہِ حق کے مجاہدات اور اس کے انعامات 20 1
9 تعمیلِ احکامِ الٰہیہ کی تمثیل 22 1
10 نفس کا ایک خفیہ کید 23 1
11 دلِ شکستہ کی دولتِ قرب 24 1
12 ذکر اﷲ سے روحانی ترقی کی مثال 25 1
13 موت کے وقت دنیا داروں کی بے کسی 26 1
14 دنیاوی محبت کی بے ثباتی 27 1
15 خدا کے مجرم کی کوئی پناہ گاہ نہیں 28 1
16 مقرب بندوں سے اﷲ کی محبت کی ایک علامت 28 1
17 تکبر کا نشہ شراب کے نشے سے زیادہ خطرناک ہے 30 1
18 انسانوں کو شیطان کے دو سبق 31 1
19 تعلیمِ قرآن و حدیث اور تزکیہ…نبوت کے تین مقاصد 32 1
20 شعبۂ تزکیۂ نفس کی اہمیت 33 1
21 نفس کی حیلولت کی تمثیل 34 1
22 تفسیر آیت وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ … الخ 37 1
23 شہادت……عاشقوں کی تاریخِ عشق و وفا 39 1
25 شہادت کے متعلق ایک جدید علم 40 1
26 بغیر شیخ کے اصلاح نہیں ہوتی 42 1
27 ایمان کا تحفظ صحبتِ اہل اﷲ کے بغیر ناممکن ہے 44 1
28 شیطانی وَساوِس کا علاج 45 1
29 اﷲ والا بننے کا نسخہ 47 1
30 آیتِ شریفہ میں اسمائے صفاتیہ عزیز و حمید کے نزول کی حکمت 40 1
31 مہربانی بقدرِ قربانی 19 1
32 سائنسی تحقیقات کا بودا پن 13 1
Flag Counter