Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

28 - 42
کی، چراغاں نہیں کیا، جلوس نہیں نکالا، قوالی نہیں کی۔ اور اپنے لوگ جو کم علم کے ہیں انہیں بھی احساس ہو سکتاہے، شیطان وسوسہ ڈال سکتاہے کہ شاید ہم لوگوں کے اندر کوئی کمی ہے۔ اس سلسلے میں ایک حدیث پیش کرتاہوں۔ سیّد الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ قیامت کے قریب میری امت تہتر (۷۳) فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی جس میں ایک فرقہ نجات پائے گا۔ صحابہ نے پوچھا کہ وہ کون سا فرقہ ہوگا؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:مَا اَنَا عَلَیْہِ وَ اَصْحَابِیْ16؎جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں ۔ وہ راستہ جس پراللہ کا رسول ہے اور وہ راستہ جس پر میرے صحابہ ہیں ۔ معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جو طریقہ ہے اور صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین کا جو طریقہ ہے اس پر چلنے والے نجات پائیں گے۔ آج کل اخبار میں آتاہے کہ کہیں فلاں کی وفات کا جلسہ ہے، کہیں فلاں کی پیدایش کا جلسہ ہے، اس لیے بعض لوگ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یومِ پیدایش منانے میں کیا حرج ہے؟ سوال یہ ہے کہ سیّد الانبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنے زمانۂ نبوت میں جس میں تیرہ برس آپ نے مکہ مکرمہ میں گزارے اور دس برس مدینہ شریف میں گزارے، تو کیا اس زمانے میں آپ نے کسی پیغمبر کی وفات کا دن منایا؟ کسی پیغمبر کی پیدایش کا دن منایا؟ آپ کی بیبیوں میں سے حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، کیا آپ نے اگلے سال وہ دن منایا کہ پچھلے سال اس دن کو ہماری بیوی کا انتقال ہو ا تھا، لہٰذا آج کے دن کچھ دیگ ویگ پکوا کر ثواب پہنچا دو تاکہ ان کی یاد تازہ ہوجائے؟ اس کو آج کل کہتے ہیں ڈے منانا۔ اصل میں جب پیٹ زیادہ بھر جاتا ہے تو منہ سے ڈے ڈے ڈے نکلتاہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے معدے میں غیر اسلامی، غیر شرعی، سنت کے خلاف اتنی زیادہ  رسمیں گھس گئی ہیں کہ ان کے منہ سے ڈے ڈے نکل رہا ہے۔ اس کا ثواب سے کیا تعلق؟ یہ چیز یورپ سے آئی ہے۔ کسی کی پیدایش کا، کسی کی غمی کا دن منانا یورپ والوں نے یہ کام شروع کیا۔ لہٰذا آپ لوگوں کو سمجھانے کے لیے اور اپنے قلب کو اور آپ کے قلب کو اطمینان دلانے کے لیے آج مجھے اس مسئلے کی تھوڑی سی وضاحت کرنی ہے، تاکہ آپ کو احساس نہ ہو کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق نہیں ہیں اور کسی کو بدگمانی کا موقع نہ ملے کہ صاحب ان کی مسجد میں چراغاں نہیں ہوا،لہٰذا معلوم ہوتا
_____________________________________________
16؎    جامع الترمذی:93/2، باب افتراق ھذہ الامۃ،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter