Deobandi Books

درس مثنوی مولانا روم رحمہ اللہ

ہم نوٹ :

165 - 258
بھول جانا دلیل ہے کہ یہ شخص مٹی میں پھنسا ہوا ہے۔
جن کی قسمت میں اللہ تعالیٰ کی طرف پرواز مقدر ہے وہ زمین پر رہتےہوئے زمین پر نہیں رہتے، ان کی نگاہیں مثل پرندے کے آسمان کی طرف لگی رہتی ہیں، ہر وقت منتظر ہیں کہ کب موقع ملے اور کب میں اللہ کی طرف اُڑ جاؤں۔ مرتبۂ جسم میں وہ زمین پر نظر آتے ہیں مرتبۂ روح میں وہ ہر وقت عرشِ اعظم پر ہیں۔ مولانا فرماتے ہیں   ؎
ظِلّ  او  اندر  زمیں  چوں  کوہِ قاف
روحِ   او  سیمرغ   بس   عالی     طواف
اللہ والوں کا جسم مثل پہاڑ کے زمین پر نظرآتا ہے لیکن ان کی روح ہر وقت عرشِ اعظم کا طواف کرتی ہے، ہر وقت قُربِ خاص سے مشرف رہتی ہے، کسی وقت وہ اللہ سے غافل نہیں ہوتے  ؎
خامش   اند   و   نعرۂ  تکرارِ   شاں
می   رود تا  یار و  تختِ  یارِ  شاں
وہ خاموش بیٹھے ہیں لیکن ان کے باطن کے نعرہ ہائے عشق عرشِ اعظم اور مالکِ عرشِ اعظم تک پہنچ رہے ہیں۔ اسی حقیقت پر میرا شعر ہے    ؎
زمین   پر  ہیں مگر  کیا  رابطہ   ہے عرشِ اعظم   سے
نہیں    آتے    نظر    لیکن     پرِ     پرواز   آہوں    کے

وہ سب کے ساتھ رہ کر بھی خُدا کے ساتھ رہتے ہیں
مگر   کچھ   اہلِ  دل   ہی  آشنا    ہیں   ایسے   رازوں   کے
اس کے برعکس جو لوگ مثلِ جانور کے ہیں وہ اللہ کو فراموش کرکے زمین کی چیزوں سے اور مٹی کے جسموں کی حرام لذتوں اور حرام خوشیوں سے مست ہیں۔ مُردہ لاشوں کی بدبو سے مست ہونے والے کیاجانیں کہ زندہ حقیقی کے نامِ پاک میں کیا خوشبو، کیا لذّت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروری تفصیل 4 1
3 قارئین ومحبین سے گزارش 4 1
4 عنوانات 5 1
5 بشارتِ عظمیٰ 7 1
6 عرضِ مرتّب 8 1
7 مجلسِ درسِ مثنوی 12 1
9 ۱۶؍شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۷؍دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز چہار شنبہ 18 1
10 ۱۵؍شعبانُ المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۶؍دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروزِ سہ شنبہ (منگل) 12 1
11 ۲۱؍ شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۲۲؍دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز دوشنبہ 33 1
12 ۲۳؍شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۲۴؍ دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز بُدھ 37 1
13 ۲۴؍ شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق۲۵؍ دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز جمعرات 45 1
14 ۲۵؍ شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۲۶؍دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز جمعہ 52 1
15 ۲۶؍ شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۲۷؍دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز ہفتہ 56 1
16 ۲۷؍ شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۲۸؍ دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز اتوار 65 1
18 ۲۸ / شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۲۹ / دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز دوشنبہ بعدنماز فجر 73 1
19 ۲۹؍شعبان المعظم ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۳۰ ؍دسمبر ۱۹۹۷؁ء بروز سہ شنبہ (منگل) 77 1
20 ۲؍ رمضان المبارک ۱۴۱۸؁ھ بمطابق یکم جنوری ۱۹۹۸؁ء برو ز جمعرات 83 1
21 ۴؍رمضان المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۳؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز ہفتہ 102 1
22 ۷؍ رمضان المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۶؍ جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز سہ شنبہ 108 1
23 ۹؍ رمضان المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۸؍ جنوری ۱۹۹۸؁ء، بروز جمعرات 128 1
24 ۱۱؍ رمضان المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۰؍ جنوری ۱۹۹۸؁ء 143 1
25 ۱۲؍ رمضان المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۱؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز یکشنبہ (اتوار) 152 1
26 ۱۳؍ رمضان ُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۲؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز دو شنبہ 176 1
27 ۱۴؍ رمضانُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۳؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز منگل 188 1
28 ۱۵؍ رمضانُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۴؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز چہار شنبہ 200 1
29 ۱۶؍ رمضانُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ بمطابق ۱۵؍ جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز جمعرات 208 1
30 ۱۸؍رمضانُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۷؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز ہفتہ 219 1
31 ۱۹؍ رمضانُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۸؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز اتوار 231 1
32 ۲۰؍ رمضانُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۱۹؍ جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز دوشنبہ 240 1
33 ۲۱؍رمضانُ المبارک ۱۴۱۸؁ھ مطابق ۲۰؍جنوری ۱۹۹۸؁ء بروز منگل 248 1
Flag Counter