Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2017

اكستان

15 - 66
بچہ نے قرآن شریف سیکھنا شروع کیا ہے اُستاد سکھانے والے ہیں اور آپ کی کوشش ہے توسکھانے والوں میں آپ بھی شامل ہیں اور آپ بھی بہت اچھے ہیں، خدا کرے آپ کا بچہ قرآن شریف پڑھے اُس کو سمجھے اُس پر عمل کرے توآپ کو بھی اور بچہ کی والدہ کو بھی قیامت کے روز ایسا تاج پہنا یا جائے گا جس کی روشنی دُنیا کے آفتاب کی روشنی سے کہیں بہتر ہوگی۔  ١ 
مگر دیکھئے اِس مبارک موقع پر جو کچھ آپ کریں اللہ کے لیے کیجئے نام و نمود کے لیے نہ کیجئے، جب بچہ بولنے لگے اُس کو'' اللہ'' کا نام سکھاؤ ''کلمہ ''سکھاؤ پھر کسی دیندار بزرگ متبرک کی خدمت میں لے جا کر'' بسم اللہ'' کہلا دو اور اِس نعمت کے شکریہ میں اگر دل چاہے اور بِلا پابندی کے جو کچھ توفیق ہو    خدا کی راہ میں خیرات کردو، چھپا کر خیرات کرو تو اُس کا ثواب زیادہ ہوگا۔
 ایسے ہی قرآن شریف ختم ہونے کے وقت جو کچھ کرو اللہ کے لیے کرو، نام و نمود کے لیے نہ کرو، کسی رسم کے پیچھے ہر گز نہ پڑو کہ اِس سے نیکی برباد گناہ لازم آتا ہے ،اُستاد کی خدمت خوش دلی سے    دل کھول کر کرو مگر احسان جتانے کے لیے نہیں اور نمائش یہاں بھی نہ ہونی چاہیے اسلام کی تعلیم یہی ہے۔
 آنحضرت  ۖ  کااِرشاد ہے  :  مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللّٰہُ بِہ وَمَنْ یُرَائِیْ یُرَائِی اللّٰہُ بِہ۔  ٢     جو شہرت کے لیے کام کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کواُس کی تشہیر کرائے گا اور عام اعلان کرائے گا کہ اِس نے یہ کام اللہ کے لیے نہیں بلکہ شہرت کے لیے کیاتھا اور جودکھا وا کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُس کی نمائش کرائے گا یعنی نمائشی کاموں سے دُنیا میں جتنی شہرت اور نام آ وری ہوئی تھی قیامت کے روز اُس سے کہیں زیادہ رسوائی اور ناکامی ہوگی کیونکہ یہاں جوکچھ بھی ہوا وہ ایک محدود علاقہ اور محدود جماعت میں ہوا اور قیامت کے روز تمام مخلوق میدانِ حشر میں ہوگی اُس کا علاقہ بہت وسیع اوراُس کی گنتی بے شمار ہوگی۔ معاذ اللہ  !                                                (جاری ہے)
------------------------------
  ١   مشکوة شریف  بحوالہ  احمد و ابوداو دشریف     ٢   مشکوة شریف کتاب الرقاق رقم الحدیث ٥٣١٦

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم 9 1
6 اولاد کے متعلق اسلامی تقریبات : 9 5
7 عقیقہ : 9 5
8 ضروری ہدایات : 11 5
9 ختنہ : 12 5
10 اہلِ اسلام کے لیے خیر خواہی اورخیر اندیشی : 13 5
11 بسم اللہ کرانا مکتب میں بٹھانا : 14 5
12 جمالِ مومن یا اسلامی یونیفارم 16 1
13 جواب : 17 12
14 تبلیغ ِ دین 29 1
15 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 29 14
16 (٢) دُوسری اصل ...... زکوة صدقہ اور خیرات کا بیان : 29 14
17 (١) خیرات کا اعلیٰ درجہ : 30 14
18 (٢) خیرات کا متوسط درجہ : 30 14
19 (٣) خیرات کا ادنیٰ درجہ : 31 14
20 مفلس مسلمانوں کی خیرات : 31 14
21 (١) صدقہ کو چھپانے کی مصلحت : 32 14
22 (٢) احسان جتانے کا امتحان : 32 14
23 احسان جتانے کے مرض کا علاج : 32 14
24 فضائلِ بسم اللہ 35 1
25 فضائلِ بسم اللہ شریف کے متعلق احادیث : 35 24
26 بسم اللہ الر حمن الرحیم کے متعلق خلفائے راشدین کے اقوال : 36 24
27 حکایت نمبر ١ : 37 24
28 حکایت نمبر ٢ : 37 24
29 حکایت نمبر ٣ : 38 24
30 حکایت نمبر٤ : 38 24
31 حکایت نمبر٥ : 39 24
32 حکایت نمبر٦ : 39 24
33 حکایت نمبر٧ : 40 24
34 رحم : 41 24
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
36 تین شہر جن کی طرف آنحضرت ۖ کو ہجرت کا اِختیار دیا گیا : 42 35
37 ایک مجلس میں دی گئی اکٹھی تین طلاقیں تین ہی شمار ہوں گی: 42 35
38 شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 50 35
39 حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی 51 1
40 دیوبند میں فقید المثال استقبال : 51 39
41 سیاسی مسلک : 56 39
42 تصنیفات و تالیفات : 57 39
43 دارُالعلوم دیوبند کا صد سالہ اجلاس : 58 39
44 علالت و رِحلت : 60 39
45 موت العالِم موت العالَم 61 1
46 اخبار الجامعہ 63 1
47 اللہ کا خوف نعمت ہے،برائیوں سے روک کر نیکی کی طرف لاتا ہے 7 4
Flag Counter