Deobandi Books

اصلاح الخیال - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

3 - 40
جائز نہیں کہہ سکتے، اور آپ سے سچ کہتا ہوں کہ اگر سلطان اس بات کا وعدہ کرلیتے کہ میں علمائے ہند کے احکام کی تعمیل کروں گا، اور پھر یہاں سے چند علما ان کا طرزِ تمدن درست کرنے کے لیے جاویں، اور وہ اپنے وعدے کے موافق اس پر عمل کریں تو اور تو میں کہہ نہیں سکتا، مگر سلطنت قائم نہ رہے۔
اب اگر یہ کہا جاوے کہ بلائے سلطنت قائم نہ رہے اتباعِ شریعت بڑی چیز ہے، اور عاقبت کی درستی ہو جاوے، سلطنت رہے یا نہ رہے تو ایسا جینا پراگندہ روزی پراگندہ دل کا کیا نفع ہے۔ دوسرے: یہ کہ نتیجہ بس یہ نکلے گا کہ اسلام ہم کو حکومت اور سلطنت نہیں سکھلاتا ہے، بلکہ ذلت اور دریوزہ گری تعلیم کرتا ہے۔ حالاں کہ ایسا نہیں ہے، پہلے مسلمانوں کی مثال اس وقت بالکل فضول ہے، کیوں کہ وہ رنگ زمانہ کا نہیں، اگر آج سلطانِ روم حضرت عمر ؓ  کا سا طریقہ اختیار کریں، یعنی بیت المال کا اونٹ تلاش کرنے خود چل دیں تو آپ دانا ہیں، ذرا اندازہ کیجیے کہ سلطنت کرسکتے ہیں یا نہیں۔ اور ہرگز نہیں، یہ اس زمانے کے شایاں تھا کہ خود خلیفہ راتوں کو رعایا کی خبر لیتے پھرتے تھے، اور چوروں کو کول مزدوری پر پہنچا دیا کرتے تھے۔

دوسرے شبہے کی تقریر: یہ وہ وقت ہے کہ ملک علم کے زور سے قائم ہے، شمشیر کے زور سے نہیں، ایک شخص دلاورِ شمشیر بکف نہایت جرأت کے ساتھ میدان میں آتا ہے، لیکن ایک ہزار قدم سے ٹھنڈا کردیا جاتا ہے، اور جس چیز سے ٹھنڈا کردیا جاتا ہے اس میں ایک ذراسی دور کے اندر اس قدر گولیاں علم کے زور سے بھر دی ہیں کہ ایک منٹ میں بیس فیر کرے، کہاں تک خالی جائیں گے۔

تیسرے شبہے کی تقریر: افسوس کہ مسلمانوں نے اللہ کی پیدا کی ہوئی نعمتوں کی قدر نہ کی، پانی سے وہ کام نہ لیا جس کی وہ شایاں تھا، بس پیاس میں پی لیا، وضو کیا، غسل کیا، طہارت کی، اب وہی پانی ہے کہ جس سے بھاپ پیدا ہوتی ہے، اور جو کام ایک ہزار آدمیوں کی قوت سے نہیں ہوسکتا اس کو ایک آدمی کرتا ہے۔

چھوتے شبہے کی تقریر: بھلا اس میں کون بات خلافِ شریعت ہے؟ جو کبھی مسلمانوں نے اس کی طرف توجہ نہ کی، یا اب 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقریرِ شبہات 1 1
3 تقریر شبہ اول 1 2
4 دوسرے شبہے کی تقریر 3 2
5 تیسرے شبہے کی تقریر 3 2
6 چھوتے شبہے کی تقریر 3 2
7 پانچویں شبہے کی تقریر 4 2
8 چھٹے شبہے کی تقریر 4 2
9 ساتویں شبہے کی تقریر 4 2
10 آٹھویں شبہے کی تقریر 4 2
11 دسویں شبہے کی تقریر 5 2
12 گیارہویں شبہے کی تقریر 6 2
13 بارہویں شبہے کی تقریر 6 2
14 تیرہویں شبہے کی تقریر 6 2
15 چودہویں شبہے کی تقریر 7 2
16 پندرہویں شبہے کی تقریر 7 2
17 سولہویں شبہے کی تقریر 8 2
18 سترہویں شبہے کی تقریر 9 2
19 تقریرِ جوابات 9 1
20 پہلے شبہے کا جواب 10 19
21 دوسرے شبہے کا جواب 13 19
22 تیسرے شبہے کا جواب 13 19
23 پانچویں شبہے کا جواب 14 19
24 چھٹے شبہے کا جواب 14 19
25 ساتویں شبہے کا جواب 14 19
26 آٹھویں شبہے کا جواب 16 19
27 نویں شبہے کا جواب 17 19
28 دسویں شبہے کا جواب 18 19
29 گیارہویں شبہے کا جواب 19 19
30 بارہویں شبہے کا جواب 19 19
31 تیرہویں شبہے کا جواب 20 19
32 چودہویں شبہے کا جواب 23 19
33 پندرہویں شبہے کا جواب 24 19
34 سولہویں شبہے کا جواب 25 19
35 سترہویں شبہے کا جواب 26 19
36 خط نصیحت آمیز جس کا ذکر خطبے میں ہے 28 1
37 تتمۂ اصلاح الخیال 35 36
38 خطِ عزیز 35 1
39 اٹھارہویں شبہے کی تقریر 35 38
40 انیسویں شبہے کی تقریر 35 38
41 بیسویں شبہے کی تقریر 36 38
42 اکیسویں شبہے کی تقریر 36 38
43 بائیسویں شبہے کی تقریر 36 38
44 تیئیسویں شبہے کی تقریر 37 38
45 چوبیسویں شبہے کی تقریر 37 38
46 جوابِ ناصح 37 1
47 اٹھارہویں شبہے کا جواب 37 46
48 انیسویں شبہے کا جواب 37 46
49 بیسویں شبہے کا جواب 38 46
50 اکیسویں شبہے کا جواب 39 46
51 بائیسویں شبہے کا جواب 39 46
52 تیئیسویں شبہے کا جواب 39 46
53 چوبیسویں شبہے کا جواب 39 46
54 تحریراتِ مذکورہ کا نافع ومؤثر ہونا 40 1
55 عرضِ مولف (زاد مجدہ) 40 1
Flag Counter